19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سبکدوش دفاعی افسران اور ماہرین تعلیم کے گروپ کی زیر قیادت ایک وفد نے وزیر مملکت (ڈی او این ای آر) ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی، سبکدوش دفاعی افسران  اور ماہرین تعلیم  کے ایک  گروپ نے آج  یہاں  وزیر مملکت  ( ڈی او این ای آر)  ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے  ملاقات کی ۔ وفد کا تعلق  انڈیا  نارتھ ایسٹ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن ( آئی این ای ڈی او)  سے ہے۔ وفد کی قیادت  تنظیم کے صدر  جنرل این ایس ملک (سبکدوش)  نے کی۔ نائب صدر  پروفیسر جی ایس مورتھی (سبکدوش)  اور ارکان  بریگیڈیئر  راج بہادر شرما  (سبکدوش)  ، وائس ایڈمرل  رمن پوری  (سبکدوش) ، ایئر وائس مارشل  او پی تیواری (سبکدوش)  اور میجر جنرل  سنجے  سوئے (سبکدوش)  وفد میں شامل تھے۔

ملاقات کے دوران  وفد نے کہا کہ  یہ تنظیم  گزشتہ دو سالوں سے  نوجوانوں  میں بیداری  کے شعبے میں کام کررہی ہے۔ وفد  میں  کچھ افسران  کو  شمال مشرقی ریاستوں میں بھی کام کرنے کا  تجربہ  ہے۔ انہوں نے کہا کہ  شمال مشرق میں  موجودہ  جاری  صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ ہمارا فریضہ ہے کہ ہم  شہریت ترمیمی ایکٹ  ( سی اے اے)  سمیت  موجودہ   مسائل کے بارے میں  نوجوانوں  کو بیدار کریں۔  وفد نے کہا کہ  شمال مشرق کے نوجوان  ملک کے مختلف حصوں میں رہ رہے ہیں۔ جنرل این ایس ملک نے کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں کے تقریبا 50 سے 60 ہزار طلباء بینگلورو میں اور اس کے اطراف میں   رہ رہے ہیں۔ وفد نے وزیر موصوف سے کہا کہ  وہ  قومی سلامتی اور سی اے اے سے متعلق  مسائل کے سلسلے میں  نوجوانوں کے لئے  ایک بیداری پروگرام  شروع کرنے کا کام کرنا چاہے گا۔ انہوں نے اس سمت میں  ڈی او این ای آر  وزارت  کے  ذریعے منصوبہ بنائے  گئے پروگراموں کے نفاذ میں  اپنا تعاون ، تجربہ  اور مہارت کی پیش کش کی۔ وفد نے کہا کہ  اس کے علاوہ  انہوں نے  سماجی ہم آہنگی اور  معاشی ترقی  کو بہتر بنانے میں  سائٹ خصوصی پروگرام  شروع کیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہا کہ ان کی حکومت شمال مشرقی خطے کی ترقی  کے تئیں عہد بستہ ہے۔ انہوں نے وفد کی پیش کردہ تجاویز کا  خیر مقدم کیا اور کہا کہ نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنا  بہت ہی ضروری اور  نوجوان ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شمال مشرقی کونسل (این ای سی) کا صدر  دفتر  شیلانگ میں ہے۔ این ای سی وفد کے ساتھ تال میل کرکے یہاں نوجوانوں کی بیداری  کے سلسلے میں کام کرسکتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More