17 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

’’سردار پٹیل بھارتی ثقافت کا مرقع تھے ‘‘: نائب صدر جمہوریہ ہند

Urdu News

نئی دہلی، ۔نائب صدر جمہوریہ ہند  جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ بھارت کے  اولین وزیر داخلہ سردار  پٹیل  بھارتی ثقافت کا مرقع  تھے۔ موصوف  آج یہاں  نائب صدر جمہوریہ ہند  سیکریٹریٹ میں   نو تعمیر شدہ سردار پٹیل کا نفرنس ہال کا افتتاح کرنے کے بعد حاضرین سے خطاب کررہے تھے۔  اہم غیر ملکی  وفود سے گفت وشنید کے علاوہ  نائب صدر جمہوریہ ہند  کانفرنس ہال میں   مختلف   مندوبین سے بھی ملاقات کریں گے ۔   اس ہال کا استعمال ثقافتی تقریبات کے اہتمام کے لئے بھی کیا جائے گا۔

 سردار پٹیل کو بھارت کو  متحد کرنے والی  شخصیت بیان کرتے ہوئے  نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ سردار  پٹیل نے اتحاد  لانے کے لئے  500 سے زائد   دیسی ریاستوں کو   مربوط  کیا تھا ۔ انہو ں نے کہا کہ   ان کی شخصیت میرے لئے ایک نمونہ عمل ہے   اور انہوں نے  ہی  آئی  اے  ایس اور آئی پی ایس  جیسی خدمات قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا ۔

 نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ    پارلیمنٹ کے اندر اور  پارلیمنٹ کے باہر دونوں جگہ  گفت وشنید    ،  تبادلہ خیالات  اور نظریات اور  خیالات کی ہم آہنگی جمہوریت کے لئے اہم ہیں ۔

 اس موقع  پر نائب صدر جمہوریہ ہند نے  شہری ترقیات کی وزارت  ،  مرکزی محکمہ تعمیرات عامہ  ، شرکے گرو پ  اور این ڈی ایم سی کے ذریعہ  ریکارڈ تین مہینے کی مدت میں   ہال کی تعمیر کے لئے  ان کی ستائش  بھی کی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More