16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سرکاری اسٹاک کی فروخت( دوبارہ اجراء) کے لئے نیلامی

Urdu News

نئی دہلی۔؍اکتوبر۔حکومت ہند نے (i) قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 3 ہزار کروڑ روپے( معمولی) کی اعلان شدہ رقم کے لئے ‘‘سرکاری اسٹارک 2022 کے 6.84 فیصد’’(ii) قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 8ہزار کروڑ روپے( معمولی) کی اعلان شدہ رقم کے لئے‘‘ سرکاری اسٹاک 2031 کے 6.68 فیصد ’’(iii) ) قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 2 ہزار کروڑ روپے( معمولی) کی اعلان شدہ رقم کے لئے‘‘ سرکاری اسٹاک 2033 کے 6.57 فیصد’’(iv) ) قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 2 ہزار کروڑ روپے( معمولی) کی اعلان شدہ رقم کے لئے‘‘ سرکاری اسٹاک 2055کے 7.72 فیصد ’’ کی فروخت( دوبارہ اجراء) کااعلان کیا ہے۔15 ہزار کروڑ روپے کی حد کی شرط پر کل اعلان شدہ رقم کااعلان کیا گیا ہے۔ حکومت ہند کے سامنے مذکورہ بالا کسی بھی سیکورٹی کے مقابلے میں 1 ہزار کروڑ روپے تک کی اضافی سبکرپشن اپنے پاس رکھنے کا متبادل موجود ہوگا۔ یہ نیلامی مختلف قیمتوں کے طریقہ کار کے استعمال کے ذریعہ ہوگی۔ نیلامی ریزرو بینک آف انڈیا، ممبئی آفس، فورٹ ،ممبئی کے ذریعہ 27 اکتوبر 2017(جمعہ) کو کی جائے گی۔

سرکاری تمسکات کی نیلامی میں غیر مسابقتی بولی لگانے کی سہولت کی اسکیم کے مطابق اسٹاک کی نیلامی کی مجوزہ رقم کا 5% تک اہل افراد اور اداروں کے لئے مختص کیا جائے گا۔

نیلامی کے لئے مسابقتی اور غیر مسابقتی دونوں بولیاں 27 اکتوبر 2017 کو ریزرو بینک آف انڈیا کے بینکنگ سلوشن( ای۔ کوبیر) کے الیکٹرانگ فارمیٹ میں جمع کرنی ہوں گی۔ غیر مسابقتی بولیاں صبح 10:30 بجے سے 11:30 بجے اور مسابقتی بولیاں 10:30 سے دوپہر 12:00کے درمیان جمع کرائی جائیں گی۔

نیلامی کے نتیجے کا 27 اکتوبر 2017( جمعہ) کو ا علان کردیا جائے گا اور کامیاب بولی لگانے والوں کو 30 اکتوبر 2017( پیر کے دن) تک رقم ادا کرنی ہوگی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More