نئی دہلی،24؍اپریل 2017، مرکزی حکومت نے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ (i) 3 ہزار کروڑ روپے کی رقم کیلئے سرکاری اسٹاک 2022 کے 6.84 فیصد(ii) قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ اعلان شدہ 7 ہزار کروڑ روپے کیلئے سرکاری اسٹاک 2026 کے 6.97 فیصد (iii) قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ اعلان شدہ دو ہزار کروڑ روپے کیلئے سرکاری اسٹاک 2034 کے 7.73 فیصد (iv) اعلان شدہ تین ہزار کروڑ روپے کی رقم کیلئے سرکاری اسٹاک 2046 کے 7.06 فیصد کی نیلامی کا اعلان کیا ہے۔ یہ نیلامی مختلف قیمتوں کے طریقہ کار کو بروئے کار لاکر انجام دی جائے گی۔ یہ نیلامی 28 اپریل 2017 ( بروز جمعہ) کو ریزرو بینک آف انڈیا ممبئی دفتر، فورٹ ممبئی میں کی جائے گی۔
سرکاری تمسکات کی نیلامی میں غیر مسابقتی بولی لگانے کی سہولت کیلئے اسکیم کے مطابق اہل افراد اور اداروں کیلئے اسٹاک کی فروخت کی اعلان شدہ رقم کا پانچ فیصد تک مختص کیا جائے گا۔ نیلامی کیلئے مسابقتی اور غیر مسابقتی دونوں قسم کی بولیاں 28 اپریل2017 کو ریزرو بینک آف انڈیا کے کور بینکنگ سولیوشن (ای-کوبیر) سسٹم پر الیکٹرانک فارمیٹ میں جمع کرائی جائیں۔ غیر مسابقتی بولیاں صبح ساڑھے دس بجے سے ساڑھے گیارہ بجے کے درمیان جمع کرائی جانی چاہئے اور مسابقتی بولیاں صبح ساڑھے دس بجے سے دوپہر 12 بجے تک جمع کرائی جانی چاہیے۔
نیلامی کے نتائج کا اعلان 28 اپریل2017 کو ہوگا اور کامیاب بولی لگانے والوں کو 2 مئی 2017 کو رقم جمع کرانی ہوگی۔