19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سرکاری اسٹاک کی نیلامی برائے فروخت (از سر نو اجراء)

Urdu News

نئی دہلی، حکومت ہند  نے  ( i )   3000 کروڑ روپئے ( برائے نام ) کی نوٹیفائیڈ رقم کے لئے   ‘‘ 7.37 فی صد سرکاری اسٹاک 2023’’  کی  قیمت پر مبنی نیلامی کا اعلان کیا ہے ۔ اسی طرح  ،  ( ii )  3000 کروڑ روپئے کے  ( برائے نام ) کی نوٹیفائیڈ رقم کے لئے  7.95   فی صد کے سرکاری اسٹاک  2032 کی نیلامی کا اعلان کیا ہے ۔  اسی طرح  ( iii ) 2000 کروڑ روپئے کے  ( برائے نام ) کی نوٹیفائیڈ رقم کے لئے  7.40   فی صد کے سرکاری اسٹاک   2035  کی قیمت  پر مبنی نیلامی  ،  ( iv ) 3000  کروڑ روپئے کے  ( برائے نام ) کی نوٹیفائیڈ رقم کے لئے  8.13  فی صد کے سرکاری اسٹاک   2045  کی فروخت کا اعلان نیلامی پر مبنی فروخت کے طریقے سے کیا ہے ۔  کل اعلان شدہ رقم کی حد 11000 کروڑ روپئے تک محدود ہے  ۔ حکومت کو  ایک یا اس سے زائد مذکورہ تمسکات کے  خلاف فی ہزار کروڑ روپئے  تک کی اضافی سبسکربشن رکھنے  کااختیار حاصل ہوگا۔  یہ نیلامی ملٹیپل پرائس میتھڈ یعنی کئی طرح کی قیمتوں کے طریقۂ کار پر ہو گی ۔ نیلامی کا عمل ریزرو بینک آف انڈیا ، ممبئی آفس ، فورٹ ، ممبئی کے ذریعے  26 اکتوبر، 2018 ء (بروز جمعہ ) کیا جائے گا ۔

مذکورہ اسٹاک کا 5 فیصد حصہ مستحق افراد اور اداروں کو غیر مقابلہ جاتی بنیادوں کی سہولت کی اسکیم کے تحت سرکاری تمسکات نیلامی کے قواعد کے تحت کیا جائے گا ۔

دونوں یعنی مقابلہ جاتی اور غیر مقابلہ جاتی بولیوں کو الیکٹرانک فارمیٹ میں  26 اکتوبر ، 2018  ء کو ریزرو  بینک  آف انڈیا کور بینکنگ سولیوشن (ای ۔ ُکبیر ) کے طریقے سے داخل کی جانی ہیں ۔ غیر مقابلہ جاتی  بولیوں کو صبح  10.30 بجے سے لے کر  11.30 بجے کے درمیان داخل کیا جانا چاہیئے اور مقابلہ جاتی بولیوں کو  صبح 10.30 بجے سے لے کر دوپہر  12.00 کے درمیان تک داخل کیا جانا لازم ہے ۔

نیلامی کے نتائج کا اعلان  26 اکتوبر ، 2018 ء (بروز جمعہ) کو کیا جائے گا اور کامیاب طور سے بولی لگانے والے افراد کو  29 اکتوبر ، 2018 ء  (بروز پیر) ادائیگی کردینی لازمی ہو گی ۔

مذکورہ اسٹاک، مرکزی حکومت کے تمسکات سے متعلق سودوں کے قواعد اور رہنما خطوط کے تحت  ‘‘جب جاری کئے گئے’’ کی سہولت سے آراستہ ہوں گے۔ اس سلسلے میں ریزرو بینک آف انڈیا نے اپنے سرکلر نمبر آر بی آئی / 2006-07 / 178  بتاریخ 16 نومبر ، 2006 ء  میں ضروری تفصیلات فراہم کی ہوئی ہیں ، جن میں وقتاً فوقتاً  ترمیم  ہوتی رہتی ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More