17.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سرکاری اسپتالوں میں دستیاب سہولتوں کو بہتر بنانا

Urdu News

نئی دہلی، چونکہ عوامی صحت اور اسپتال ریاستی موضوعات  ہیں اس لئے سرکاری اسپتالوں میں دواؤں، آکسیجن اور دیگر سہولتوں کی دسیتابی بنیادی طور پر متعلقہ ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ تاہم  قومی صحت مشن (این ایچ ایم) کے تحت اپنے صحت نظام کو مضبوط کرنے کے لئے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مدد دستیاب کرائی جاتی ہےجن میں طبعی بنیادی ڈھانچہ، ساز و سامان، انسانی وسائل، مفت ایمبولینس خدمات، موبائل میڈیکل یونٹوں کے توسط سے  مفت خدمات ، این ایچ ایم مفت دوا خدمات اقدام، این ایچ ایم مفت تشخیصی خدمات اقدام، وزیراعظم قومی ڈائیلیسس پروگرام، کوالٹی ایشورینس وغیرہ شامل ہیں۔  یہ سہولتیں پروگرام کے نفاذ سے متعلق منصوبوں کے تعلق سے ریاستوں کی ضرورتوں کی بنیاد پر دستیاب کرائی جاتی ہیں۔قومی صحت مشن کے تحت ریاستوں کے لئے جن  مختلف سرگرمیوں اورفنڈ کی منظوری دی گئی ہے، اس کی ریاست وار تفصیل  http://nhm.gov.in/nrhm-in-state/state-program-implementation-plans-pips.htmlپر دستیاب ہے۔

سرکاری صحت مراکز میں صفائی ستھرائی اور انفکیشن پر قابو پانے سے متعلق طور طریقوں کے فروغ کے لئے کایا کلپ نام کی ایک مہم شروع کی گئی ہے۔ اس مہم کے تحت ان صحت مراکز کی ستائش کی جاتی ہے جو صفائی ستھرائی اور انفیکشن کو قابو میں کرنے سے متعلق طور طریقوں پر عمل درآمد میں مقررہ معیارات کے مطابق غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ایسے طبی مراکز کو اعزازات اور توصیف ناموں سے بھی نوازا جاتا ہے۔ یہ اطلاع صحت و کنبہ بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More