نئی دلّی: وزارت خزانہ میں وزیر مملکت جناب راجیو پرتاپ شکلا نے آج راجیہ سبھا میں پوچھے گئے سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ بینکوں کو ضرورت پڑنے پر پاسپورٹ تفصیلات کے بارے میں متعلقہ اتھارٹیوں کو مطلع کرنے کے اہل بنانے کے لئے حکومت نے ، بتاریخ 6 مارچ کو جاری اپنے مکتوب میں سرکاری شعبے کے بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ، 50 کروڑ یا اس سے زیادہ کے قرض لینے والی کمپنیوں کے پروموٹرس / ڈائریکٹروں اور دیگر آتھرائزڈ سگنیٹریز کے پاسپورٹ کی مصدقہ کاپیاں حاصل کریں ۔ ایڈ وائزری ( مکتوب ) میں مزید کہا گیا ہے کہ بینک ، ان موجودہ معاملات میں بھی ، جہاں 50 کروڑ یا اس سے زیادہ کے قرض دیئے گئے ہیں ، کمپنیوں سے متعلقہ افراد پاسپورٹ تفصیلات طلب کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ، اس میں یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ ایسے معاملات میں ، جہاں متعلقہ افراد کے پاس پاسپورٹ نہیں ہے ، پاسپورٹ تفصیلات کے بدلے اعلانیہ کی شکل میں ایک سند یا سرٹیفکیٹ لینا ہو گا ، جس میں درج ہو کہ اس شخص کے پاس پاسپورٹ نہیں ہے ۔