21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سرکاری منصوبوں کا فائدہنہایت غریب لوگوں تک پہنچنا چاہیے : نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئیدہلی؛ نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے نوجوان افسروں سے سرکاری منصوبوں کا فائدہ نہایت ے غریب لوگوں تک پہنچانے کو کہا ہے۔ وہ آج یہاں جن کلیان شکشا سمیتی کے ایک پروجیکٹ گرو پوجا، سنکلپ میں حاضرین  سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقعے پر، جموں اور کشمیر کے سابق گورنر جناب جگ موہن اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔

نائب صدر نے کہا کہ ہمارے نظام میں گروؤں پر جتنا زیادہ توجہ دی جائے، اتنا کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سبھی جانتے ہیں کہ بھگوان شری کرشن خود تمام زندہ موجودات  کے گرو ہیں، پھر بھی گروؤں کی اہمیت کو سمجھانے کے لیے اور گرو کی خدمت کیسے کرنی چاہیے، یہ بتانے کے لیے بھگوان شری کرشن نے سندیپنی منی کو اپنا روحانی گرو قبول کیا۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ سنکلپ میں استاد ہندوستانی سول سروس کے خواہشمند طلبا کی مدد کرتے ہیں، خاص طور پر ان لوگوں کی جو غریب سماجی پس منظر سے متعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے چیلنج معاشرے کے تمام  طبقات تک پہنچنے اور انہیں ترقی کے عمل میں شریک بنانے کا ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے سنسکار بھارتی کے بانی بابا یوگیندر کو  رشی اعزاز اور سابق آئی اے ایس جناب ونئے شنکر، سابق آئی پی ایس جناب بھوشن لال بوہرا اور سابق آئی ایف ایس جناب گجانن واکانکر کو ان کی بہترین خدمات کے لیے گرو سمّان سے نوازا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More