19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سرکار نے کمپنیز (امینڈمنٹ)ایکٹ 2017 کا اعلان کیا

Urdu News

نئیدہلی، ۔مرکزی سرکار نے 3جنوری 2018  کو کمپنیز (امنڈمنٹ)ایک 2017  امینمنٹ (ترمیمی قانون ) کا اعلان کردیا۔  اس ترمیمی قانون کی دفعات  کا اطلاق سرکاری گزٹ میں مرکزی سرکار کی جانب سے اعلان کی جانے والی تاریخ یا تاریخوں سے کیا جائے گا۔ انسالونینسی اینڈ بینک رپسی  کوڈ 2016  (کوڈ ) کے کام کاج پر اہم اثرات مرتب کرنے والی اس ترمیمی قانون کی بعض دفعات حسب ذیل ہیں۔

          کمپنیز ایکٹ 2013  کی دفعہ 53  کی رو سے رعایتی شرح حصص جاری کئے جانے پر پابندی عائد ہے  تاہم اب اس ترمیمی قانون  نے کمپنیوں کو رعائتی شرحوں پر حصص جاری کرنے کی اجازت دے دی ہے لیکن اس اجازت کا نفاذ  اسی صورت میں عمل میں آئے گا جب  کمپنی کاقرضکسی قرارداد کی رو سے   حصص میں  تبدیلی ہوسکے ۔ اس کے ساتھ ہی اس کوڈ  یا قرض کو  دوبارہ شکل دئے جانے کی صورت میں ہی اس اجازت کا نفاذ ممکن ہوسکے گا۔

          کمپنیز ایکٹ 2013  کی دفعہ 117  کی روسے  کمپنیوں کو   گیارہ فیصد یا اس سے  زیادہ حتمی منافع کی صورت میں انتظامی ادائیگیوں کی  منظوری اپنے  جلسہ عام میں  لینی ہوتی تھی ۔اب ترمیمی قانون کی روسے  اگر کمپنی اپنے بینک کو   یا کسی سرکاری مالی ادارے کو قرض کی ادائیگی میں ناکام رہتی ہے یا  کنورٹیبل ڈیبنچر کا قرض ادا کرنے میں ناکام رہتی ہے تو   متعلقہ بینک  یا سرکاری مالی ادارے    کی پیشگی اجازت سے  انتظامی ادائیگیاں  اور اجرتوں کی منظوری  اجلاس عام  کی منظوری سے قبل حاصل کرنی ہوں گی ۔ کمپنیز (امنڈ منٹ )2017

www.ibbi.gov.in and www.mca.gov.in.پردستیاب ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More