نئی دہلی، کامرس اور صنعت اور شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب سریش پربھو نے 16 مئی 2018 کو سوشل میڈیا پر ایک براہ راست اجلاس میں امکانی اور موجودہ صنعت کاروں کے اسٹارٹ اپ انڈیا اور حکومت سےحاصل ہونے والے تعاون کے امکانات کے بارے میں سوالات کے جواب دیئے۔ یہ جوابات شام ساڑھے چار بجے اور پانچ بجے کے درمیان دیئے گئے۔ شرکا نے اپنے سوالات پوچھنے کے لئے براہ راست اجلاس کے دوران #ٹیگ آسک پربھو کا استعمال کیاتھا۔
وزیر موصوف نے صنعت کاروں کو دستیاب فائدوں سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے اور حکومت سے حاصل ہونے والے تعاون کے امکانات کے بارے میں جوابات دیئے۔ انہوں نے ملک میں صنعت کاری کے جذبے کو جاری رکھنے پر زور دیا ۔ انہوں نے صنعت کاروں سے کہا کہ وہ مزید وسائل حاصل کرنے کے لئے اسٹارٹ اپ انڈیا ہب ویب سائٹ کا استعمال کریں۔ انہوں نے اسٹارٹ اپ کے لئے ٹیکس رعایتوں پر سوالات کے جوابات دیئے۔ شرکا کو جن کے وزیر موصوف کی طرف سے سوالات کے جوابات دیئے گئے ، تعریف کا ایک سرٹی فکیٹ بھی بھیجا گیا ۔ اس سرٹی فکیٹ پر وزیر موصو ف کے دستخط تھے۔