19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سریش پربھو نے ‘‘ سب کے لئے پرواز ’’ کے موضوع پر ‘ پرواز اجتماع – 2019 ’ کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی،  تجارت و صنعت اور شہری ہوا بازی کے وزیر جناب سریش پربھو نے کہا ہے کہ  پرواز کے شعبے میں  ایسے مضمرات  پوشیدہ ہیں ، جو بھارت معیشت کی نمو میں  اضافہ کر سکتے ہیں ۔  پرواز اجتماع – 2019 کا افتتاح کرتے ہوئے ، جس کا موضوع ‘‘ سب کے لئے پرواز  ’’ تھا ، آج یہاں انہوں نے کہا کہ  ترقی پذیر ہوا بازی کا شعبہ اپنے ساتھ دیگر شعبوں کو بھی مجموعی گھریلو پیداوار   کو تقویت پہنچانے کے کام میں ہاتھ بٹا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں نمو حاصل کرنے کے لئے پالیسی  کی  رفتار اور کیفیت میں وضاحت ہونی ضروری ہے  یعنی   اجتماعی اور انفرادی یا مجموعی اور چھوٹی  دونوں  صورتوں میں شفافیت لازمی ہے ۔ انہوں نے اس امر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب  یہ ہوگا کہ ایک ایسی طویل المدت اور واضح حکمت عملی درکار ہو گی ، جس کے تحت فوری اور قابل عمل منصوبے دستیاب ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون   پرواز کے شعبے  کے لئے گرین فیلڈ مواقع  فراہم کرتے ہیں ۔  وزیر موصوف نے طیارہ مینو فیکچرنگ ، طیارے کو پٹے پر دینے اور طویل المدت اثاثوں کی فراہمی کے لئے  سرمایہ بہم پہنچانے  ، کارگو پالیسی ، مالی خدمات  ، وسائل کو زیادہ سے زیادہ بہتر طور پر بروئے کار لانے اور ان کا استعمال کرنے ، ٹیکنا لوجی ان پٹ  کے سلسلے میں لائحہ عمل کا خاکہ پیش کیا اور کہا کہ ان میں سے کچھ شعبے از حد اہمیت کے حامل ہیں ، جو ہوا بازی کے شعبے سے متعلق ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش یہ ہے کہ پورے نظام کو اثر انگیز ، شفاف اور قابل رسائی بنایا جائے ۔

          جناب پربھو نے کہا کہ  ‘‘ سب کے لئے پرواز ’’ کے حکومت کے نظریے کو عملی شکل دینے کے لئے حکومت کی عہد بندگی کو واضح شکل دینے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے بھارتی ہوا بازی کے شعبے میں واضح انقلاب برپا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجتماع بھارتی ہوا بازی کے مستقبل پر احاطہ کرتا ہے ۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ اس صنعت کے قائدین ، حکومت اور ریگو لیٹروں کو  ویژن -2040 کے حصول کے کام میں لگایا جائے ۔

          شہری ہوا بازی  کے وزیر مملکت جناب جینت سنہا نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ اب 6 مزید ہوائی اڈوں کے لئے  پی پی پی ماڈل پر توجہ مرکوز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس صنعت کو خطرات  اٹھانے اور بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے  کے راستے پر ڈالنا ہو گا ۔ انہوں نے ہمہ گیر نمو کے لئے  پالیسی کو جدید ترین بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ڈرون ایکو نظام بھارت کو اس شعبے میں  ایک عالمی قائد کی حیثیت عطا کر سکتا ہے ۔

          اس موقع پر ایک پیسنجر چارٹر یا مسافروں سے متعلق اعلانیہ بھی جاری کیا گیا ۔

          5 کلیدی اجلاسات پر  مشتمل اس اجتماع میں 30 سے زائد صنعتی قائدین نے شرکت کی  ، جس کے تحت ڈرون ایکو نظام ، پالیسی روڈ میپ ، طیاروں کی مینو فیکچرنگ کے لئے لائحہ عمل ، متعلقہ ساز و سامان کی فراہمی  اور علاقائی نقل و حمل کے طیارے ، جو بھارت میں فراہم کرائے جانے چاہئیں ، پروجیکٹ روپی رفتار   – طیارے کے لئے سرمایہ بہم پہنچانے اور بھارت کی طرف سے طیاروں کو پٹے پر دیئے جانے ، قومی ایئر کارگو پالیسی ، بھارتی ہوائی اڈوں کو آئندہ پیڑھی کے ہوا بازی کے مراکز میں بدلنے یا تغیراتی عمل  پر   گامزن کرنے کے موضوعات پر احاطہ کیا گیا ۔  توقع ہے کہ اس گفت و شنید سے  متعلقہ کلیدی شراکت دار تیزی سے مجموعی  عمل میں شریک ہوں گے اور مسافر ، کارگو اور ایم آر او شعبوں میں وسیع پیمانے پر نمو  دیکھی جا سکے گی ۔ گفت و شنید میں 200 سے زائد مندوبین نے حصہ لیا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More