18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سریش پربھو نے شعبہ جاتی برآمدات کے فروغ کی حکمت عملی کی پیش رفت کا جائزہ لیا

Urdu News

ئیدہلی: کامرس وصنعت اور شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب سریش پربھو نے آج شعبہ جاتی برآمدات  کے فروغ  کے منصوبوں کا جائزہ لیا ،جو حکومت ہند کی وزارتوں اور محکموں  کی طرف  سے تیار کیا گیا ہے ۔کامرس کی وزارت 9 شعبوں  ہیرے جواہرات  ،قیمتی پتھروں ، چمڑا ،  ٹیکسٹائل  اور ملبوسات ، انجنئرنگ  ، الیکٹرانکس  ، کیمیکلز اور پیٹروکیمیکلز ، فارما ،زرعی اور متعلقہ اور بحری مصنوعات  پرتوجہ مرکوز کررہی ہے تاکہ  برآمدات کو فروغ دیا جاسکے ۔

          شعبہ جاتی برآمدات  کو فروغ دینے کی حکمت عملی سے متعلق  یہ تیسری بین وزارتی میٹنگ تھی۔ میٹنگ میں  کامرس سکریٹری  ،  ڈی جی فارن ٹریڈ  (ڈی جی ایف ٹی ) ،  ٹیکسٹائل  اورکیمیکلز  اور پیٹروکیمیکلز کے سکریٹریز،  الیکٹرانکس   ، ایم ایس ایم ای ،زراعت ، مویشی پروری اور دفاعی پیداوار  کی  وزارتوں اور محکموں کے دیگر سینیئر افسروں نے بھی شرکت کی ۔

          کامرس کے وزیر جناب سریش پربھو نے بین ریاستی  ٹیم ورک کی ستائش کی ،جس کے نتیجے میں  موجودہ شعبہ جاتی برآمد کی حکمت عملی کی تشکیل    ہوپائی ہے ۔ جناب پربھو نے وزارتوں سے  اس خطے خصوصاََ جنوبی ایشیا کے  ملکوں کے ساتھ مواقع     تلاش کرنے پر کام کرنے  کی خاطر  اپیل کی کیونکہ ہندوستان کی برآمدات میں اضافے کی زبردست گنجائش ہے ۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ   مخصوص ملکوں کے ساتھ ممکنہ لین دین کے انتظامات   کے امکانات کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔  وزیر موصوف نے  مزدوروں  کے ذریعہ  سامان تیار کرنے   پر   توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ   ہندوستان میں  مزید روز گار  پیدا کرنے کی ضرورت پر  بھی زور دیا ۔انہو ں نے یہ تجویز  بھی پیش کی کہ  دیگر ملکوں کی شراکتداری  کے ساتھ    مشترکہ برآمدات کے امکانات کا پتہ لگایا جاسکتا ہے ۔انہوں  نے کہا کہ  وزارتو ں کو نہ صرف  برآمداتی   پرموشن کونسل   سے  جڑنا چاہئے  بلکہ     مضبوط علاقائی  تجارتی انجمنوں کو شامل کرنا چاہئے تاکہ ممکنہ  ایکسپورٹرس (برآمدکاروں ) تک پہنچا جاسکے ۔ جناب سریش پربھو نے   لائن وزارتوں سے کہا کہ وہ اپنی برآمد  کے فروغ کی پایسیوں کو  تیار کرتے ہوئے  ہندوستان کے ڈبلیو ٹی او   عہد  پر قائم رہیں ۔    انہوں نے  خدمات کےسیکٹر سے متعلق  ایک علیحدہ میٹنگ کرنے کی بھی تجویز رکھی تاکہ  ترسیل ز ر اور دیگر سرمائے  کی آمد  سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا جاسکے ۔ کامرس کے وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور امریکہ ابھرتے ہوئے مواقع ہیں  او ر  ان صنعتوں کو جو  بڑھتی ہوئی لیبر کی لاگت  کے پیش نظر چین سے ری لوکیٹ کی جارہی ہیں۔ صنعتوں کو  ہندوستان میں سرمایہ کاری کے لئے موعو کیا جائے ۔

          کامرس کے سکریٹری  ڈاکٹرانوپ وادھوان نے  شرکا کو مطلع کیا کہ   موجودہ  کھاتے  کو بہتر اور مضبوط  بنانے کے لئے خدمات اور   مال اورتجارت  کی برآمدات کو فروغ دینے کے لئے جامع کوششیں کی جارہی ہیں۔  انہوں نے کہا کہ برآمد کے فروغ  کے لئے کامرس کے محکمے کے ذریعہ  مخصوص  ،قلیل اور طویل مدتی مقاصد  اور علاقائی  کے علاوہ  اشیا  کے اعتبار سے  ایکشن پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ     برآمد کریڈٹ کو  ترجیحی شعبے   کی حیثیت  دینے کے لئے مذاکرات جاری ہیں۔

           ڈی جی غیر ملکی  تجارت (ڈی جی ایف ٹی ) نے  برآمدات کی اسٹیٹس رپورٹ پیش کی اور  شرکا کو مطلع کیا کہ  تجارتی  لین دین  کی برآمدات     میں  اپریل  ، اگست  19-2018  میں   16.13  فیصد  سے بڑھ کر 136.10  ارب امریکی ڈالر تک کا اضافہ ہوا ہے ۔ اپریل –اگست  19-2018  میں  کلیدی شعبوں میں  اضافہ  ہوا ہے ۔ مجموعی برآمدات میں اپریل – اگست  19-2018  میں   20.69 فیصد سے بڑھ کر 221.83  ارب امریکی ڈالر  ہوا ہے۔

          ڈی جی ایف ٹی نے مطلع کیا کہ   ایکسپورٹ پرموشن کونسلس  ،  لائن وزارتیں  اور دیگر شراکتداروں کی طرف سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر برآمد کی ایک جامع  حکمت عملی اور ایکشن پلان کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔ اشیا اور علاقہ وار  مخصوص قلیل مدتی اور طویل مدتی مقاصد  کو سانچے میں  فٹ کردیا گیا ہے  ۔اعلیْ ترین سطح پر ایکشن پلان کے نفاذ کی  مستقل نگرانی کی جاسکے ۔

            مختلف وزارتوں کے سکریٹریوں اور سینیئر عہدے داروں نے  مختلف اقدامات کے بارے میں مطلع کیا جو  ان کے محکموں کی طرف سے  کئے گئے ہیں تاکہ  اپنے اپنے متعلقہ شعبوں میں برآمدات  کو فروغ دیا جاسکے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More