19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سریش پربھو نے شہری ہوابازی کی وزارت کا اضافی چارج سنبھالا

Urdu News

نئی دہلی، شہری ہوابازی، ہندوستانی معیشت کا ایک سب سے تیز ابھرتاہواسیکٹر ہے۔ یہ بات آج کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جنا ب سریش پربھو نے شہری ہوابازی کی وزارت کا اضافی چارج سنبھالتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اوپن اسکائیز پالیسی ، شہری ہوابازی کے سیکٹر  کو زبردست ترقی فراہم کر رہی ہے اور اس کی ترقی کے فائدےروزگارکے مواقع پیدا ہونے سے دکھائی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے قصبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنے کام کاج  اور چھٹیاں گزارنے کیلئے ہوائی جہاز سے سفر کرتے ہیں، جس کی وجہ سے ہوائی رابطے میں اضافہ ہو رہا ہے اور کرائے بھی سستے ہو رہے ہیں۔ہوائی جہازوں کے کم کرایوں کی وجہ سے ہندوستانی ہوائی کمپنیوں نے ایک ہزار سے زیادہ ہوائی جہاز کے آرڈر بک کئے ہیں۔

اوپن اسکائس پالیسی ایک بین الاقوامی پالیسی سوچ ہے، جس میں بین الاقوامی ہوا بازی کی صنعت خصوصاً کمرشیئل ہوابازی کے ضوابط اور قواعد کو نرم کرنے کیلئے کہا گیا ہےتاکہ ایئرلائن صنعت کیلئے مارکٹ سے پاک ماحول پیدا کیا جا سکے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More