17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سریش پربھو نے ہوائی اڈے کے بنیادی ڈھانچے کے فروغ کا جائزہ لیا اور ایک ویژن دستاویزتیار کرنے کی تاکید کی

Urdu News

نئی دہلی۔ ۔شہری ہوابازی کے وزیر جناب سریش پربھو نے آج ہندوستان میں ہوائی اڈوں کے بنیادی ڈھانچے کے فروغ کا جائزہ لیا اور  ایک جامع ’ویژن -2035 ‘دستاویز  تیار کیے جانے کی تاکید کی۔توقع ہے اس ویژن دستاویز میں ہوائی اڈوں ، رن وے  اور ایئراسپیس میں  بھیڑ بھاڑ ،  بہت کم اور معمولی نوعیت کی آمدورفت والے ہوائی اڈوں کا فروغ، چھوٹے شہروں اور قصبوں کو ہوائی رابطے سے جوڑنے کے طریقوں اور آمدنی میں اضافے سے متعلق مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس دستاویز  میں روزگار کے مواقع تیا رکرنے اور کارگو سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی ترقی  کے سلسلے  میں اقتصادی ترقی کی سمت بھی فراہم کرائی جائے گی۔

اس بات کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہ کئی مقامات پر ہوائی اڈے کے بنیادی ڈھانچے کا فروغ وہاں پر مسافروں کی ضرورت کے مطابق نہیں ہوا ہے ، جناب سریش پربھو نے ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا اور دیگر ایئرپورٹ آپریٹروں سے کہا کہ وہ ہندوستانی ہوائی شعبے کی ترقی کی رفتار کے پیش نظر دستیاب سہولیات میں اضافے کیلئے موجودہ ہوائی اڈوں کو توسیع دینے اور نئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی  اُن کی کوششوں میں تعاون کریں۔

وزیر موصوف نے مختلف ہوائی اڈوں   مثلاً چنئی ، کولکاتا، احمد آباد، گووا، پنے ، لکھنؤ، تریویندرم، گوہاٹی، جے پور، کالی کٹ ، وشاکھاپٹنم ، بھوبھنیشور، پٹنہ، کوئمبٹور، سری نگر  ، وارانسی ، چنڈی گڑھ، اندور ، منگلورو، امرتسر اور باگ ڈورا  میں چلنے والے منصوبہ بند توسیع کے کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مسافروں کی تعداد کے ساتھ ہر ایک ہوائی اڈے کی گنجائش کا جائزہ لیا اور وہاں پر بھیڑ بھاڑ کم کرنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا ۔ انہوں نے موجودہ ہوائی اڈو ں کی توسیع اور مختلف ریاستوں میں نئے ہوائی اڈوں کی تعمیر کے مسائل کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ وہ متعلقہ ریاستی حکومتوں سے ان مسائل کے بارے میں بات چیت کریں گے۔ وزیر موصوف نے افسروں سے کہا کہ وہ بہت سے شہروں میں پیش آنے والے زمین کے حصول کے سنجیدہ مسئلے  کے حل کیلئے اختراعی تجاویز پیش کریں۔ اس جائزہ میٹنگ میں شہری ہوابازی کے سکریٹری کے ساتھ ساتھ دیگر اعلیٰ عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More