27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سریش پربھو کی شنیڈر الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات

Urdu News

نئی دہلی، تجارت و صنعت اور شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب سریش پربھو نے کہا کہ شنیڈر الیکٹرک کےذریعہ لارسن اینڈ ٹوبرو الیکٹریکل اینڈ انڈسٹری  آٹومیشن ڈویژن  کے حصول سے حکومت ہند  کے میک ان انڈیا پروگرام کے مطابق گھریلو مینوفیکچرنگ میں ترقی  کی رفتار تیز ہوگی۔سریش پربھو نے آج نئی دہلی میں شنیڈر الیکٹرک کے چیئرمین اور چیف ایکزیکیٹیو آفیسر جین پسکل  ٹریکوئر کے ساتھ ایک ملاقات میں  یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ  شنیڈر الیکٹرک کی ڈیجیٹل معلومات کے ساتھ اس پروجیکٹ سے گھریلو پیداوار میں بہت زیادہ اضافہ ہوگا، برآمدات میں بڑھوتری ہوگی، درآمدات میں کمی آئے گی اور مسابقتی قیمتوں پر  مختلف اقسام کی مصنوعات فراہم کی جائیں گی۔

انرجی منیجمنٹ اور آٹومیشن ایڈوانسڈ ٹکنالوجیز میں عالمی  سطح کی کمپنی شنیڈر الیکٹرک نے لارسن اینڈ ٹوبرو الیکٹریکل  اینڈ انڈسٹری آٹومیشن ڈویژن کے حصول کے لئے ایک معاہدہ کیا ہے۔ سنگاپور حکومت کے زیر ملکیت انویسٹمنٹ فنڈ، شنیڈر الیکٹرک اینڈ تیماسک اس کام میں ایک ساتھ کل 14 ہزار کروڑ روپے کی رقم خرچ کرے گی۔

جناب پربھو نے مزید کہا کہ  ملک میں کسی فرانسیسی کمپنی کے ذریعہ مینوفیکچرنگ کے شعبے میں اب تک کی جانے والی سب سے بڑی  سرمایہ کاری کا یہ پروجیکٹ ہوگا اور اس سے انویسٹ ان انڈیا اور میک ان انڈیا جیسے دونوں پروگراموں میں مدد ملے گی۔

مرکزی وزیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ شنیڈر الیکٹرک انڈیا عالمی سطح پر چوتھے مرکز کی حیثیت سے بھارت کو ڈیولپ کرنے کے لئے کوششیں کرے گا جو کہ بڑھتی ہوئی بھارتی مارکیٹ کی ضرورت کو پورا کرے گا اور اسی کے ساتھ افریقہ ، مشرق وسطی اور جنوب مشرقی ایشیا سمیت دیگر نئے اور ابھرتے ہوئے بازاروں کے لئے برآمدات سے متعلق مینوفیکچرنگ اور ریسرچ و تحقیق کے مرکز کے طور پر  ابھرے گا۔ دیگر تین مراکز امریکہ، فرانس اور چین ہیں۔اس پروجیکٹ سے وسیع تر بھارتی معیشت کو فائدہ پہنچے گا اور بھارت میں بڑے پیمانے پر  ملازمت کے روزگار پیدا ہوں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More