19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سرینگر اور رائے پور ہوائی اڈوں کو قومی سیاحتی ایوارڈ 16-2015 کے تحت بہترین ہوائی اڈوں کا ایوارڈ

AAI’s Srinagar and Raipur Airports awarded as Best Airports under National Tourism Awards 2015-16
Urdu News

نئی دہلی، ۔ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا، اے اے آئی کےجموں و کشمیر میں  سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے اور چھتیس گڑھ کے رائے پور میں سوامی وویکا نند ہوائی اڈے کو مشترکہ طور پر قومی سیاحتی ایوارڈ 16-2015 سے نوازا گیا ہے۔ صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے کل ، 27؍ستمبر 2017 کو سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر نئی دلی کے وگیان بھون میں ریسٹ آف انڈیا کے تحت بہترین ہوائی اڈے کا ایوارڈ عطا کیا۔

ملک میں سیاحت کی جامع ترقی کے تئیں ان کے کام اور تعاون کیلئے حکومت ہند کی سیاحت کی وزارت سفر ، سیاحت اور میزبانی کی صنعت کومختلف زمروں میں’’ سیاحت کے قومی ایوارڈ ‘‘  عطا کرتی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب دو ہوائی اڈوں کو مشترکہ طور پر    بہترین ہوائی اڈہ منتخب کیاگیا ہے۔ ان ہوائی اڈوں کو ان کے کام کرنے کے اختراعی طریقوں ، ماحول دوست اقدامات اور مسافروں کی سہولت کے اقدامات کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More