نئی دہلی، بھارت اور سری لنکا کے درمیان موجودہ باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خاطر سکریٹری دفاع جناب کپیلا ویدیا رتنے کی سربراہ میں سری لنکا کی تینوں افواج کے ایک 9 رکنی وفد نے کوچی میں جنوبی بحری کمان کا 11 جنوری ، 2018 ء سے 2 دن کا دورہ کیا ۔
کوچی میں اپنے قیام کے دوران سری لنکا کے وفد نے ایس این سی کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف ، اے وی ایس ایم ، وائس ایڈمیرل اے آر کاروے کے ساتھ ایس این سی کے مختلف یونٹوں میں سری لنکا کےزیر تربیت فوجیوں کے لئے بھارتی بحریہ کےذریعہ فراہم کی جانے والی تربیت سے متعلق مختلف پہلوؤں سمیت دونوں ملکوں کے باہمی مفادات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا ۔ سری لنکا کے وفد نے واٹر سروائیول ٹریننگ فیسیلٹی ( ایک ایسی سہولت ، جس میں ہوائی عملے کو طیارے کے تباہ ہونے کی صورت میں سمندر میں اپنے بچاؤ کی تکنیک کی تربیت دی جاتی ہے ) ، پرواز اور ٹیکٹیکل سیمولیٹر ( ہیلی کاپٹر کی پرواز سے متعلق تربیتی سیمولیٹر ) ، بحری جہازوں کے سیمولیٹر اور کوچی کے مشترکہ آپریشن مرکز وغیرہ کا بھی دورہ کیا ۔
سری لنکا کے ساتھ بحری تعاون میں وسیع سرگرمیاں شامل ہیں ، جن میں آپریشن کی تربیت سے لےکر ( جس میں صلاحیت سازی اور صلاحیت میں فروغ شامل ہے ) ، تال میل کےساتھ گشت اور مشترکہ بحری سرحد پر گشت اور پورٹ کال وغیرہ شامل ہیں ۔
یہ دورہ نئی دلّی میں 8 اور 9 جنوری ، 2018 ء کو منعقد بھارت – سری لنکا پانچویں سالانہ دفاعی مذاکرات کے موقع پر کیا گیا ۔ یہ وفد 12 جنوری ، 2018 ء کو کوچی سے کولمبو کے لئے روانہ ہو گیا ہے ۔