نئی دہلی۔ سری لنکا کے وزیراعظم عزت مآب جناب رانل وکرما سنگھے نے آج یہاں راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔
سری لنکا کے وزیراعظم کا ہندوستان میں استقبال کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان مضبوط اور خوشحال سری لنکا کے قیام کے ان کے خواب کی حمایت کرتا ہے۔ صدرجمہوریہ نے دنیا کے ساتھ سری لنکا کے فعال رابطے میں جناب وکرما سنگھے کے مثبت کردار کی بھی تعریف کی۔
جناب رام ناتھ کووند نے کہاکہ ہندوستان اور سری لنکا کے رشتے منفرد ، گرمجوشی پر مبنی اور دوستانہ ہیں۔ ان کے رشتے مشترکہ تاریخی ، ثقافتی ، نسلی اور تہذیبی رشتوں اور عوام کے درمیان رابطوں پر مبنی ہے۔
انہو ں نے کہا کہ ترقیاتی تعاون فورم ہند وستان۔ سری لنکا باہمی رشتوں کا اہم حصہ ہے۔ ہندوستان سری لنکا کے ساتھ اپنے اقتصادی رشتوں کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان ترتیب اور معاشی رشتوں کی بنیاد پر بہت کچھ حاصل کیاجاسکتا ہے۔ صدرجمہوریہ نے باہمی مفاد کے پروجیکٹوں میں سری لنکا کے ساتھ ساجھے داری کے ہندوستان کے عزم مصمم کا ایک بار پھر اعادہ کیا۔