17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سری لنکا کے وزیر اعظم نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی: ۔سری لنکا کے وزیر اعظم عزت مآب جناب رانیل وکرم سنگھے نے گزشتہ روز راشٹر پتی بھون میں صدر جمہوریہ جناب پرنب مکھرجی سے ملاقات کی ۔سری لنکا کے وزیراعظم کا خیر مقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان ،عالمی برادری کے ساتھ سری لنکا کے تعلقات کی باز بحالی کے لئے جناب وکرم سنگھے کے کردار اور اقدامات کی ستائش کرتا ہے اور سری لنکا قومی اتحاد اور مفاہمت کے لئے کی جانے والی اپنی کوششوں کے تئیں ہندوستان کی مسلسل حمایت پر بھروسہ کرسکتا ہے۔

جنا ب مکھرجی نے اڑی پر ہونے والے حملے پر سری لنکا کے دکھ اور درد کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات لازمی ہے کہ دونوں ملک نظریاتی اور مالیاتی ہمہ گیری کو الگ تھلگ کرنے اور نشانہ بنانے کے عمل میں اتحاد کے ساتھ کام کریں کیونکہ نظریاتی اور مالیاتی ہمہ گیری دہشت گردوں کو پناہ اور تربیت کی سہولت فراہم کراتی ہے۔ جنوبی ایشیا کو خطے میں دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچوں پر ایک واضح موقف اختیار کرنا چاہئے اور ہرقسم کی دہشت گردی کے خلاف صریحی اور واضح اتحاد کیا جانا لازمی ہے۔

جناب مکھرجی نے کہا کہ حکومت ہند بجلی ،قابل تجدید توانائی ، بحری وسائل ،بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کی سہولیات اور ڈھانچہ جاتی سہولیات کو ترجیح دئے جانے سے متعلق سری لنکا کی سرکار کے نظریات کی ستائش اور حمایت کرتا ہے ۔ہندوستان نے سری لنکا کی ترقیاتی ضروریات پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے ۔بتایاجا تا ہے کہ سری لنکا میں جاری متعدد منصوبوں کی مالیت 52.6 ارب سے زائد ہے۔

اس موقع پر سری لنکا کے وزیر اعظم جناب رانیل وکرم سنگھے نے جناب مکھرجی کے تاثرات کی گرم جوشی کے ساتھ حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں دہشت گردی سے مقابلے کے لئے ایک حقیقی عہد بستگی ہونی چاہئے ۔ کہیں بھی سرحد پار دہشت گردی ممکن نہیں ہونی چائے ۔ اس کے ساتھ ہی سری لنکا کے وزیر اعظم جناب رانیل وکرم سنگھے نے جناب مکھرجی کو متعددجاری منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق معلومات فراہم کرائی اور سری لنکا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی ۔

Related posts

7 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More