9.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سری نگر 18 سالہ لڑکا سوچھتا ہی سیوا کا سفیر بنا

Urdu News

 نئی دہلی؍ ،سری نگر ایک نوجوان لڑکا، بلال ڈار سری نگر میونسپل کارپوریشن کے لئے برانڈ امبیسڈر بنا ہے۔ بلال بارہ سال کی عمر سے ہی ‘‘سوچھتا ابھیان ’’میں اپنا تعاون دیتا آ رہا ہے۔حال ہی میں من کی بات پروگرام میں وزیر اعظم نے اس کا ذکر کیا۔

وی آئی پی شخصیات کے ذریعے شرم دان کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ریلوے کے وزیر مملکت جناب راجن گوہن نے گوہاٹی ریلوے اسٹیشن پر منعقدہ شرم دان پروگرام میں حصہ لیا۔ سی اے ایف اور عوامی نظام تقسیم کے وزیر کرم شیام نے منی پور میں سوچھتا ہی سیوا مہم کا آغاز کیا۔ چنڈی گڑھ انتظامیہ کے اہلکاروں نے بھی چنڈی گڑھ میں واقع یو ٹی سیکریٹریٹ میں ‘‘سوچھتا ہی سیوا’’ مہم میں حصہ لیا۔

ہندوستانی ساحلی حفاظتی دستے نے ‘‘سوچھتا ہی سیوا، پکھواڑہ ’’کےایک حصے کے طورپر ایک خصوصی شرم دان اور اپنے احاطوں میں شجر کاری کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی مہم کا اہتمام کیا۔کلین مہم کا انعقاد کرکے کچرے کو جمع کیا گیا اور پھر اسے ٹھکانے لگایا ۔

اس سلسلے میں ایک نئی بات یہ ہوئی ہے کہ ‘سوچھتا ہی سیوا’مہم رہائشیوں اور کباڑ کا سامان خریدنے والوں ؍ڈیلروں کے لئے مالی اعتبار سے فائدہ کا سبب بن گئی ہے۔اس مہم سے پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی روک تھام سے متعلق اقدامات میں بھی مدد مل رہی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More