16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سشماسوراج جی ہمہ جہت خوبیوں کی شخصیت تھیں انہیں میں نے بہت قریب سے دیکھا ہے وہ ایک عظیم شخصیت تھیں:وزیر اعظم

Urdu News

نئیدہلی: وزیر اعظم  جناب نریندر مودی نے سابق وزیر خارجہ آنجہانی محترمہ سشما سوراج کی موت پر منعقدکئے جانے والے دعائیہ اجلاس میں شرکت کی ۔اس موقع  پر اپنی تقریر میں وزیر اعظم نے کہا کہ آنجہانی سشما جی نے انتہائی محنت کے ساتھ ملک وقوم کی خدمت  کی اور اپنی عوامی زندگی کے مختلف  پہلو اجاگر کئے ۔جتنے لوگوں  نے  بھی سشما جی کے ساتھ کام کیا ہے ،انہیں سشما جی کے ساتھ قریبی طورسے رابطے کی    سعادت  حاصل تھی۔

سشما جی نے کبھی کسی چیلنج کا سامنا کرنے میں  پس  وپیش  یا تردد  نہیں  کیا:

          آنجہانی سشما جی کی خدمات کا ذکر  کرتے ہوئے وزیر اعظم موصوف نے کہا کہ ہم ان خوش  نصیبوںمیں سے ہیں  ، جنہیں سشما جی کے ساتھ قریبی طور سے گفتگو کی سعادت حاصل تھی۔سشما جی ایک ہمہ پہلو شخصیت کی حامل تھیں اور جن لوگوں نے ان کے ساتھ کام کیا ہے  اور انہیں قریب سے دیکھا ہے وہ شاہد ہیں کہ سشما  جی ایک عظیم شخصیت کی حامل تھیں۔سشما جی  ایک زبردست مقرر تھیں  ، ان کی تقریریں  متاثر ہونے کے ساتھ  ساتھ حوصلہ افزا بھی ہوتی تھیں۔

آنجہانی سشما سوراج جی نے ضابطوں اورقاعدوں سے آگے بڑھ کر وزارت خارجہ کو عوامی وزارت بنادیا تھا:    

          وزیراعظم نے آنجہانی  سشما جی کی وزارتی خدمات کا تفصیل سے ذکرکرتے ہوئے کہا کہ سشما جی نے قابل ذکر خدمات انجام دیتے ہوئے سرکاری کام کاج میں غیر معمولی تبدیلیاں  کیں  ۔وزارت خارجہ  کے ضابطوں سے   وابستہ  ہر شخص  کو معلوم ہے کہ سشما جی ہمیشہ ایک قدم آگے  بڑھ کر  عوام  کے سوالات کا جواب دیتی تھیں  ۔ انہوں  نے اپنے ان مخصوص طریقوں سےوزارت خارجہ کو  عوام دوست وزارت بنادیا تھا۔

وزارت خارجہ کی حیثیت سے آنجہانی سشما جی کی مدت کار  کے دوران ملک میں  پاسپورٹ دفاتر کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا :

          وزیراعظم نے سشما جی کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہ کہ مرکزی وزار خارجہ کی حیثیت سے  پچھلے  پانچ  برسوں کے دوران                                                                               سشما جی  کی  مدت کار میں  ملک  بھر  میں  پاسپورٹ  دفاترکی تعداد میں  زبردست اضافہ ہوا۔

ہریانوی انداز :

          وزیر اعظم موصوف نے  سشما جی   کی شخصیت  کے  ایک ایسے پہلو   کا ذکر کیا ،جس سے بہت کم لوگ  واقف  ہیں  ۔انہوں  نے کہا کہ سشما جی کے لہجے میں اکثر ہریانوی انداز ہوتا تھا۔ ہم  روایتی طور سے  سیاسی باتوں کو   درست کرنے کے عادی رہے ہیں  لیکن سشما جی اس سے مختلف تھیں۔  انہوں  نے اپنے نظریات کے اظہار  میں  کبھی  پس وپیش  نہیں کیا اوراپنے خیالات کا انتہائی مضبوطی کے ساتھ اظہار کیا ۔یہ ان کی  شخصیت کا خصوصی پہلو تھا۔

محترمہ سشما سوراج جی تو وزیر اعظم کو  یہ بتادیتی تھیں کہ انہیں  کیا کرنا چاہئے :

          وزیر اعظم  نے اس واقعے کا ذکر کرتے ہوئے جب انہیں  اقوام  متحدہ میں  اپنا پہلا خطبہ پیش کرنا تھا،اس وقت سشما سوراج  جی نے  ان کی رہنمائی  کی اور انہیں یہ بتایا کہ انہیں  کس طرح اور کیا تقریر کرنی چاہئے ۔وزیر اعظم نے اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ سشما جی نے  راتوں رات اقوام متحدہ میں   بولنے کے لئے ان کی تقریر تیار کرادی تھی۔

سشما  جی کی شخصیت  کے متعدد پہلو بانسری میں  بھی موجود ہیں  :

          وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں  بانسری  میں  آنجہانی سشما  جی کی شخصیت   کے  متعدد پہلو نظر آتےتھے اور میں نے اس کے لئے ان کی کوششوںکی ستائش  بھی کی ۔وزیر اعظم نے   آنجہانی سشما سوراج کے شوہر سوراج کوشل جی اور ان کی بیٹی کو بانسری کو آنجہانی سشما جی کی موت پر تعزیت پیش کی ۔

          آنجہانی سشما سوراج کی رحلت پر منعقد کئے جانے والے اس دعائیہ اجلاس میں  اودھیشا نند گری جی مہاراج   ،سابق وزیر جناب دنیش ترویدی ، رکن  پارلیمان پناکی مشرا  ،مرکزی وزیر جناب  رام ولا  س  پاسوان ،رکن پارلیمان جناب ستیش  مشرا،  جناب  راجیو رنجن ایم پی ،  جنا ب  تروچی سوا  ایم  پی  ،  جناب نونیت کرشنا ایم  پی  ، جناب نمّا  ناگیشورراؤ ایم  پی ،سابق رکن پارلیمان جناب شرد یادو ،  وزیر جناب اروندساونت  ، رکن  پارلیمان جناب  پریم چند گپتا  ،  جناب سکھبیر  سنگھ  بادل رکن  پارلیمان  ، محترمہ اوپریہ پٹیل رکن پارلیمان ،  جناب آنند شرما ایم  پی ،  مرکزی وزیر داخلہ  جناب امت شاہ ، مرکزی وزیر دفاع  جناب راج ناتھ سنگھ ، ڈاکٹر کرشن گوپال  اورجناب جے پی نڈا شامل ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More