19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سشما سوراج اور پرکاش جاؤڈیکرکل فروغ انسانی وسائل کی وزارت کا ’اسٹڈی اِن انڈیا‘پورٹل لانچ کریں گے

Urdu News

نئی دہلی؍ ایک اور اہم اقدام کے تحت وزیر خارجہ محترمہ سشما سوراج 18اپریل 2018ء بروز بدھ انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر میں فروغ انسانی وسائل کی وزارت کا ’اسٹڈی اِن انڈیا‘ پورٹل (www.studyinindia.gov.in) لانچ کریں گی۔اس موقع پر حکومت ہند کے فروغ انسانی وسائل کے وزیر جناب پرکاش جاؤڈیکر ، فروغ انسانی وسائل کے وزیر مملکت ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ بھی موجود رہیں گے۔

اس پورٹل کی بدولت جنوب ایشیاء ، افریقہ، سی آئی ایس اور مشرقی وسطیٰ کے 30 سے زیادہ ملکوں کے طلباء این اے اے سی اور این آئی آر ایف  درجہ بندی میں اعلیٰ مقام رکھنے والے ہندوستان کے 150 منتخب اداروں میں پڑھائے جانے والے مختلف کورسوں کا انتخاب کرسکیں گے اور اس کے لئے درخواست دے سکیں گے۔’ اسٹڈی اِن انڈیا‘ پورٹل کا مقصد حصول تعلیم کی خاطر غیرملکی طلباء کے لئے ہندوستان کو ایک ترجیحی منزل بنانا ہے۔

اس تقریب کے دوران ’اسٹڈی اِن انڈیا‘ فلم بھی لانچ کی جائے گی اور غیر ملکی طلباء کے ذریعے ایک ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا جائے گا۔ اس موقع پر موجودگی کے لئے 80 سے زائد ملکوں کے سفیروں اور نمائندوں کو دعوت دی گئی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More