نئی دہلی: سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت میں معذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ معذور افراد کی باز آبادکاری کے ضلع مراکز کی قومی کانفرنس کا اہتمام کرے گا۔ یہ قومی کانفرنس 14 ستمبر 2018 کو نئی دلی کے ڈاکٹر امبیڈکر انٹر نیشنل سینٹر میں ہوگی۔سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر جناب تھاور چند گہلوت اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ سماجی انصاف اورتفویض اختیار ات کے وزیر مملکت اس تقریب کی صدارت کریں گے۔
اس ایک روزہ کانفرنس میں جو شرکا حصہ لیں گے ان میں 263 ضلعوں کے ضلع مجسٹریٹ ، شامل ہیں ۔ پرنسپل سکریٹریز ، سماجی بہبود ، مشہور این جی اوز ، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر آفیسر ز اور ممتاز ڈاکٹر حضرات بھی اس کانفرنس میں شامل ہیں۔یہ کانفرنس اس لئے منعقد کی جارہی ہے تاکہ معذور افراد کی باز آبادکاری کے سینٹروں کے پیغام کو عام کیا جاسکے ، جو معذور افراد کی بہبود کے لئے کلیدی اور مرکزی رول ادا کرتے ہیں اور اپنی اسکیموں کے میکانزم کے بارے میں وضاحت پیش کرتے ہیں اور اپنی کامیاب داستانوں کو عام کرتے ہیں۔
معذٰور افراد کی بازآبادکاری کے ضلع سینٹر ،معذور افراد کو جامع خدمات فراہم کرتے ہیں اور باز آبادکاری کو پروفیشنل (پیشہ ور افراد ) کی بازآبادکاری اور تربیت سلسلے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے ضلع سطح پر صلاحیت سازی اور بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کی راہ کو آسان بناتے ہیں۔ معذور افراد کی باز آبادکاری کے سینٹروں کی کچھ خصوصیات حسب ذیل ہیں:
- 310ضلعوں کی نشاندہی اور 263 معذور افراد کی بازآبادکاری کے ضلع سینٹروں کا قیام ۔
- معذورافراد کے لئے بیداری پیدا کرنا اور دِویانگوں کے لئے مدد دینے والے آلات کی ضرورت کا جائزہ ۔
- باز آبادکاری پروفیشنل کے ذریعہ معذور افراد کے لئے فزیو تھراپی ، آکیوپیشنل تھراپی اور اسپیچ تھراپی جیسی تھیرا پیوٹک خدمات
- بازآبادکاری خدمات کے لئے آلات ۔
- اسکیم کی لاگت کے ضابطو ں پر نظر ثانی کی گئی ہے اور یکم اپریل 2018 کو ڈھائی گنا اضافہ کیا گیا ہے ۔