نئی دہلی۔؍جون؛ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کی ‘راشٹریہ ویوشری یوجنا ‘کے تحت آج مہاراشٹر کے ناگپور شہر میں ڈاکٹر وسنت راؤ دیشپانڈے ہال، سول لائنز میں لگائے گئے کیمپ کے دوران 1266 بزرگ شہریوں کو 2383 ڈوائس اور زندگی میں مدد پہنچانے والے آلات پیش کیے گئے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی جناب دیویندر فڑنویس نے مرکزی سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہ اور جہاز رانی کے وزیر جناب نتن جے رام گڈکری، مرکزی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر جناب تھاور چند گہلوت اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاولے کی موجودگی میں یہ آلات فراہم کئے گئے۔
ان آلات کی مدد سے بزرگ شہریوں کو عمر سے متعلق جسمانی رکاوٹوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور وہ خاندان کے دوسرے ارکان پر کم از کم انحصار رہتے ہوئے خوشحال زندگی بسر کر سکیں گے۔ حکومت کے اس پروگرام کے تحت تین سال کی مدت میں پانچ لاکھ بیس ہزار سینئرز کو ایسی مددگار چیزیں اور سامان فراہم کرنے کا مقصد ہے۔ ان اشیاء میں واكنگ اسٹكس، ایل بو كرچذ، وكرس، ٹراپوڈس، سماعتی آلات، وہیل چیئر، مصنوعی دانت اور شیشے وغیرہ شامل ہیں۔
8 comments