20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سماجی خدمت یکجہتی کو فروغ دیتی ہے اور لوگوں کے درمیان رشتوں کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوتی ہے: نائب صدر

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ سماجی خدمت  یکجہتی کو فروغ دیتی ہے اور اس سے لوگوں کے درمیان رشتوں کو مضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے ۔ نائب صدر نے آج یہاں انٹر نیشنل ایسوسی ایشن آف لائنس کلبس پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے نوجوانوں میں صفائی  اور ہنر مندی کے فروغ کو بڑھاوا دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

دنیا بھر میں غریبوں اور ضرورت مندوں کو مدد فراہم کرنے والے انٹر نیشنل ایسوسی ایشن آف لائنس کلب کی ستائش کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ انسانیت ، فیاضی، سماجی خدمت ، ساتھی  انسانوں اور تمام زندہ مخلوقات کے تئیں ہمدردی کے اقدار آج کسی بھی دور کے مقابلہ میں زیادہ موزوں اور متعلق ہیں ۔

 نائب صدر نے کہا کہ ہر ایک شخص کو سماج اور جس کمیونٹی میں وہ رہ رہا ہے ، اس کی ضروریات  کے تئیں حساس ہونا چاہئے اور اسے دست تعاون دراز کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پریشان حال لوگوں کی مدد کر کے جتنی زیادہ خوشی ہوتی ہے اور جس قدر اطمینان ہوتا ہے ، کسی اور کام کے کرنے سے وہ خوشی اور اطمینان نہیں ہوتا۔

نائب صدر نے اس موقع پر تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ غربت ، ناخواندگی اور دیگر سماجی برائیوں مثلاً جہیز کا نظام، صنفی امتیاز اور خواتین اور کمزور  ترین طبقات کے خلاف مظالم وغیرہ کے خاتمہ میں حکومتوں کی کوششوں میں مدد کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی کام کے کرنے سے اتنی زیادہ خوشی اور اطمینان نہیں ہوتا ہے جتنا کہ خوشی اور اطمینان پریشان حال لوگوں کی مدد کر کے ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں غریبوں کی قسمت بہتر بنانے کے لئے خدا کا وسیلہ بن جانا چاہئے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More