16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سمندری جہاز کی آگ بجھانے کے لئے ہندوستانی فضائیہ کے ایم آئی -17 ہیلی کاپٹر نے بمبی بکیٹ کا استعمال کیا

Urdu News

نئی دہلی، سندر بن کے نزدیک سمندر میں ایک تجارتی جہاز ایم وی ایس ایس ایل پر لگنے والی آگ کو بجھانے کے لئے 17 جون 2018ء کو ہندوستانی فضائیہ کے ایک ہیلی کاپٹر ایم آئی17 کو طلب کیا گیا۔ اس ہیلی کاپٹر نے مغربی بنگال میں فرنزر گنج بندرگاہ سے بمبی بکیٹ کے ذریعے آگ کو بجھایا۔

ہیلی کاپٹر نے سمندر پر پرواز کی اور شعلوں میں گھرے ہوئے جہاز کا پتہ لگا لیا۔ ہوا کے رخ اور پانی کی مقدار کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے 15ہزار لیٹر پانی سے بمبی بکیٹ کے ذریعے آگ بجھا دی گئی۔ ہیلی کاپٹر کے عملے نے زبردست پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اورآگ کی بالکل صحیح جگہ پر پانی ڈالا۔ہیلی کاپٹر نے اس زبردست آگ کو بہت کم وقت میں بجھا کر ایک اہم کارنامہ انجام دیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More