14.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سمندری طوفان سے متعلق انتباہ

Urdu News

نئی دہلی: خلیج بنگال اور اس کے ارد گرد جنوب مشرق میں پڑنے والا دباو ٔ 20کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتارسے پچھلے 6گھنٹوں کے دوران شمال کی جانب بڑھا اور 7دسمبر ،2017کو بھارتی معیاری وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے شام کو 11.1ارض البلد شمال اور 88.0طول البلد مشرق کی جانب ٹھہرگیا ،جو مچھلی پٹنم سے تقریباً930کلومیٹرمشرق ۔جنوب مشرقی حصے میں واقع ہے اور گوپال پورسے 970کلومیٹرجنوب ۔جنوب مشرق کے فاصلے پرہے ۔ توقع ہے کہ یہ طوفان شمال ۔ شمال مغرب کی جانب بڑھ کر آندھراپردیش اورجنوبی اڈیشہ کے ساحلوں تک 9دسمبر ،2017کے صبح تک پہنچ سکتاہے ۔ آئندہ 24گھنٹوں میں طوفان کی شدت میں اضافہ ممکن ہے تاہم یہ شدت شمالی آندھراپردیش اورجنوبی اڈیشہ ساحلوں تک پہنچتے پہنچتے قدرے کم ہوسکتی ہے ۔

وارننگ

زبردست بارش :

*زیادہ ترمقامات پر زبردست بارش ہوگی او رکہیں کہیں بہت زیادہ بارش ہوسکتی ہے ان میں انڈ مان ۔ نکوبارجزائرمیں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران زبردست بارش کے امکانات ہیں ۔

*شمالی آندھراپردیش اوراڈیشہ میں 8سے 10دسمبر ،2017کے دوران متعدد مقامات پرزبردست بارش اور کہیں کہیں بہت زیادہ بارش ہونے کے امکانات ہیں ۔

ہوا

*40سے 50کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتارسے چلنے والی ہواکی رفتار60کلومیٹرفی گھنٹے تک پہنچ سکتی ہے او رانڈمان ۔نکوبارجزائرکے آس پاس ایسا ہوسکتاہے اور بعدازاں ہواکا زور کم ہوجائے گا۔

*آندھراپردیش اورجنوبی اڈیشہ کے ساحلوں پر 7دسمبر سے 9دسمبر کے درمیان 40سے 50کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتارسے چلنے والی ہواکی رفتار60کلومیٹرفی گھنٹے تک پہنچ سکتی ہے بعد ازاں ہواکی شدت میں کمی واقع ہوجائے گی ۔

سمندر کی صورحال

*انڈمان جزائرکے آس پاس آئندہ 36گھنٹوں کے دوران اور نکوبارجزائر کے آس پاس آئندہ 24گھنٹوں کے دوران سمندرکی صورتحال اور تغیانی خطرناک سے بیحد خطرناک ثابت ہوسکتی ہے ۔

*آندھراپردیش اور جنوبی اڈیشہ کے ساحلوں پر 7دسمبر کی شام سے 9دسمبر کی صبح تک سمندری حالات شدید ترین تموج کے حامل رہیں گے ۔

عملی مشورے

*انڈمان جزائر کے ماہی گیروں کو 8دسمبر کی دوپہربعد تک اورنکوبارجزائرکے ماہی  گیروں کو 7دسمبر 2017کی شام تک سمندرمیں نہ جانے کا مشورہ دیاجاتاہے ۔

*شمالی تمل ناڈو، آندھراپردیش ،اورجنوبی اڈیشہ کے ساحلوں کے ماہی گیروں کو 9دسمبر کی صبح تک سمندرسے دوررہنے کا مشورہ دیاجاتاہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More