12.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سمندر میں چیتک سے متعلق واقعہ

Urdu News

نئی دہلی،  گزشتہ ہفتہ ہندوستانی بحریہ کےاچھی طرح تربیت یافتہ  فضائی عملہ کی بدولت  اس وقت ایک بڑی تباہی  ہونے سے بچ گئی،   جب چیتک ہیلی کاپٹر سمندر میں غوطہ کھا گیا۔

یہ ہیلی کاپٹر ہندوستانی بحریہ  کے اُس بحری  جنگی جہاز پر تعینات تھا، جو بحر عرب میں اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔

خبروں کے مطابق، غوطہ لگانے سے پہلے ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی آ گئی تھی اور عملے نے زبردست پیشہ ورانہ صلاحیت اور بہترین تربیت کا  مظاہرہ کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کو پانی میں اترنے دیا اور پھر کامیابی کے ساتھ اسے باہر نکال لیا۔

عملے کے تینوں اراکین محفوظ ہیں اور اُس تکنیکی خرابی کی جانچ  پڑتال کے لئے جس کی وجہ سے یہ ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا، ایک بورڈ آ ف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More