16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سمندر پار کے مخصوص بانڈز سے حاصل ہونے والی آمدنی پر رعایتی ٹیکس ادا کرنا ہوگا

Urdu News

نئی دلّی: انکم ٹیکس ایکٹ ، 1961 کی دفعہ 194 ایل سی کے تحت کسی ہندوستانی کمپنی یا کسی غیر ملک میں قائم تجارتی ٹرسٹ سمیت کسی غیر ملکی کمپنی کو، سمندر پار کے یکم جولائی ، 2020 سے قبل جاری ہونے والے مخصوص بانڈ پر پانچ فیصد کی شرح سے رعایتی ٹیکس ادا کرنا ہوگا ۔ اس کے نتیجے میں انکم ٹیکس 1961 ( ایکٹ )کی دفعہ 194 ایل سی کے مطابق اس سود کی ادائیگی پر پانچ فیصد سے بھی کم تر شرح پر ٹیکس کی ادائیگی واجب ہوتی ہے ۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے 14 ستمبر ، 2018 کو لئے گئے معیشت کی کیفیت کے جائزے کے نتیجے کے طور پر وزیر خزانہ جناب ارون جیٹلی نے غیر ملکی زر مبادلہ کی آمد کے بہاؤ میں اضافہ کرنے اور کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسٹ ( سی اے ڈی ) کو شامل کرنے کے لئے کثیر جہتی حکمت عملی کا اعلان کیا ہے ۔ اس پس منظر میں ، سمندر پار کے مخصوص کم لاگتی قرضے غیر ملکی زر مبادلہ کی آمد کے بہاؤ میں اضافہ کر رہے ہیں ۔
اس کے بموجب یہ طے کیا گیا ہے کہ ہندوستانی کمپنی یا غیر ملکوں میں مصروف عمل تجارتی ٹرسٹ بشمول غیر ملکی کمپنی کے ذریعہ 17 ستمبر ، 2018 سے 31 مارچ ، 2019 تک ہندوستان کے باہر جاری کئے گئے بانڈ ،ٹیکس سے مستثنیٰ رہیں گے ۔ مذکورہ ایکٹ کی دفعہ 194 ایل سی کے تحت اس طرح سے حاصل ہونے والے سود پر ٹیکس واجب الادا نہیں ہو گا ۔ اس سلسلے میں قانون سازی پر مشتمل ترامیم مناسب وقت پر تجویز کی جائیں گی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More