17 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سنتوش کمار گنگوار نے گواہاٹی میں معذور لوگوں کے لئے نیشنل کیریئر سروس سینٹر کی عمارت کا افتتاح کیا

Shri Santosh Kumar Gangwar inaugurates disabled friendly building of National Career Service Centre for Differently Abled (NCSC-DA) in Guwahati
Urdu News

نئی دلّی ، محنت اور روز گار کے مرکزی وزیر مملکت ( آزدانہ چارج ) جناب سنتوش کمار گنگوار  نے آج گواہاٹی میں  معذور لوگوں کے لئے نیشنل کیریئر سروس سینٹر کی عمارت کا  افتتاح کیا  ۔ یہ عمارت  معذور لوگوں کی آسانی کا خیال رکھتے ہوئے تعمیر کی گئی ہے  ۔ مرکزی وزیر نے   مختلف سطحوں پر مزدوروں کی بھلائی کے مقصد سے شمال مشرقی خطے میں وزارت کے اثر  کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا ۔

          جناب گنگوار نے اس بات کو دوہرایا  کہ نیشنل کیریئر سروس سینٹر  کی عمارت     معذوروں کی زندگی  میں مثبت  تبدیلیاں لانے کے علاوہ اس ماڈل کی تقلید کرنے کے لئے دیگر لوگوں کے لئے ایک تحریک کا  باعث ہو گی   ۔ انہوں نے  عمارت کی تعمیر میں ریاستی سرکار کے  تعاون کی بھی تعریف کی ۔

          گواہاٹی میں یہ عمارت  10.40 کروڑ روپئے کی لاگت سے تیار کی گئی ہے ۔ آسام کی حکومت نے اس عمارت کی تعمیر کے لئے زمین فراہم کی تھی  ۔   جدید طرز پر بنائی گئی عمارت آسام میں اپنے قسم کی ایک مثالی عمارت ہے  اور  معذوروں کے لئے بنائی گئی یہ عمارت   ، 8 عمارتوں میں سے ایک ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More