19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سنتوش گنگوار نے این ایس سی آئی سیفٹی ایوارڈ-2017 عطا کئے

Urdu News

نئی دہلی، محنت اور روزگار کے وزیر مملکت  (آزادانہ چارج) جناب سنتوش کمار گنگوار نے کہا کہ ان کی وزارت ہر ایک مزدور کی ملازمت کے تحفظ، اجرت  کے تحفظ، سماجی تحفظ اور تحفظ اور صحت کے تئیں پابند عہد ہے۔ مزید برآں  وزارت نے محنت کے مرکزی قوانین کو آسان بنانے، ملانے اور معقول بنانے کے لئے  اقدامات کئے ہیں۔ جناب گنگوار نے کہا کہ حکومت ہند دور رس ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے ذریعے ’’تبدیلی کے لئے اصلاحات‘‘ کے طریقہ کار پر  عمل کررہی ہے ۔وزیر موصوف آج نئی دہلی میں نیشنل سیفٹی کونسل (این ایس سی آئی) سیفٹی ایوارڈ برائے  سال 2017  کی ایک تقریب میں خطاب کررہے تھے۔ نیشنل سیفٹی کونسل کے چیئرمین اور  چیئرمین ڈاکٹر ریڈی لیبوریٹریز لمیٹڈجناب ستیش ریڈی   نے تقریب کی صدارت کی۔

این ایس سی آئی سیفٹی ایوارڈپیشہ وارانہ سیفٹی، صحت اور ماحولیات کے شعبے کی قومی سطح کے ایوارڈ ہیں، اور یہ ایوارڈ متعلقہ جائزہ وقفوں کے دوران مینوفیکچرنگ، تعمیرات اور ایم ایس ایم ای شعبوں کی تنظیموں کے ذریعے مؤثر سیفٹی بندوبست نظام اور  امتیازی سیفٹی اور صحت کارکردگی کے اعتراف میں دئے جاتے ہیں۔

انڈین فارمرس فرٹیلائزر کوآپریٹو لمیٹڈ، بریلی (یوپی)،  این پی سی آئی ایل ، کیگا جنریٹنگ اسٹیشن 3 اور 4، کرناٹک،  مہندرا اینڈ مہندرا لمیٹڈ (خود کار شعبے) ، ہری دوار، اتراکھنڈ اور  وردھمان ایکریلکس لمیٹڈ،  بھروچ، گجرات نے  گروپ –اےْ گروپ-بی، گروپ-سی، گروپ-ڈی اور گروپ-ای کے تحت مینوفیکچرنگ شعبے میں بالترتیب اعلیٰ سطحی سروسریشٹھا سرکشا پرسکار حاصل کئے۔ سوزٹز- ایل اینڈ ٹی کنزورٹیم، جے پور، راجستھان کو  تعمیراتی شعبے میں سروسریشٹھا سرکشا پروسکار دیا گیا اور پریجات انڈسٹریز (انڈیا) پرائیویٹ لمیٹڈ، امبالہ، ہریانہ نے ایم ایس ایم ای شعبے میں اعلیٰ سطحی ایوارڈ جیتا۔ ایوارڈ کے چار زمروں یعنی سروسریشٹھا سرکشا پروسکار، سریشٹھا سرکشا پروسکار، سرکشا پروسکار اور  پرشانا پترا میں 70 اداروں کو ایک ساتھ ایوارڈ فاتحین کے طور پر اعلان کیا گیا۔ علاوہ ازیں تعمیراتی شعبے کے 12 کلائنٹ اداروں کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ان ایوارڈ کا فیصلہ نیشنل سیفٹی کونسل کرتی ہے اور ہر سال یہ ایوارڈ دیئے جاتے ہیں۔ نیشنل سیفٹی کونسل محنت اور  روزگار کی وزارت، حکومت ہند کی قائم کردہ ایک خود مختار سوسائٹی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More