نئی دہلی، ممبئی سے سندھو دُرگ کے لئے طیارہ آج کامیابی کے ساتھ مہاراشٹر کے کونکن خطے کے سندھو دُرگ ضلع میں پرولے چھیپی گرین فیلڈ ہوائی اڈے اترا۔ اس کامیاب تجرباتی پرواز کے ساتھ ہی مہاراشٹر کے کونکن ساحل کے لئے رسائی آسان ہوجائے گی اور مہاراشٹر کی کچھ چوٹی کے سیاحتی مقامات ہندوستان بھر کے سیاحوں کے لئے قابل رسائی بن جائیں گے۔کاروباری پروازیں اس سال دسمبر سے شروع ہوجائیں گی۔
یہ ہوائی اڈہ مالون اور وینگرولا کے درمیان واقع ہے۔ترکارلی ساحل اور سندھو دُرگ قلعہ 20 کلو میٹر دور ہے۔اس ہوائی اڈے کے شروع ہو جانے سے شمالی گوا کے لئے بھی رسائی آسان ہوجائے گی اور اس میں مزید بہتری آئے گی۔تیراکول، ارمبول اور منڈریم گوا کے ڈبولم ہوائی اڈے سے مساوی فاصلے پر ہے۔
2500 میٹر کےرنوے پر ایئر بس اے 320 اور بوئنگ 737 جیسی پروازیں آسانی سے اتر سکیں گی۔ٹرمنل کی عمارت 400 مسافروں کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
شہری ہوائی بازی کے مرکزی وزیر جناب سریش پربھو نے ہوائی اڈے کا بندوبست کرنے والے کمپنی اور مہاراشٹر کی ریاستی سرکار سے کہا ہے کہ وہ آئی ایل ایس کی تنصیب اور وی او آر کی تنصیب سے منتعلق زیر التوا معاملات کو حل کریں، تاکہ وقت کے مطابق مستقل پروازیں شروع ہوسکیں۔
طیارے کی ساتھی پائلٹ کا تعلق سندھو دُرگ ضلع میں دیو گڑھ سے ہے۔