16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

‘سنسادھن’ ہیکاتھان نیتی آیوگ کے اٹل انوویشن مشن کے اشتراک سے جل شکتی کی وزارت اور معذوری سے متاثر افراد کو با اختیار بنانے کے محکمے کے ذریعہ مشترکہ طور پر منعقد کی جارہی ہے

Urdu News

نئی دہلی، حکومت نے سووچھ بھارت مشن کے تحت  بیت الخلاکو زیادہ اسمارٹ، قابل رسائی اور استعمال میں آسان بناکر معذوری سے متاثرہ افراد (دویانگ جنوں) کی طرز زندگی آسان بنانے کی اپنی  ایک تازہ  پہل  ‘سنسادھن ہیکاتھان’ کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ اس ہیکاتھان میں حکومت  دیہی اور شہری علاقوں میں انفرادی اور سماجی استعمال کے لئے زیادہ اسمارٹ ، قابل رسائیل اور سستے بیت الخلا کے اختراعی حل تلاش کررہی ہے۔

اس پہل کا انعقاد جلد شکتی کی وزارت اور معذوری متاثرہ افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ نیتی آیوگ کے اٹل انوویشن مشن اور بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کررہی ہے۔

ٹکنالوجی کے شائقین اور ماہرین پر زور دیا گیا ہے کہ 28 اگست 2019 تک یا اس سے پہلے درخواست دیں۔ مزید تفصیلات ویب سائٹ : sansadhanhackathon.91springboard.com   پر دستیاب ہیں۔

ہیکاتھان میں تحقیق کاروں، اسٹار اپس ، جدت طراز طلبا، ٹکنالوجی کے ماہرین اور صنعتی ماہرین کو شرکت کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔ یہ ہیکاتھان شاندار انعام جیتنے اور وزارت، صنعتی ماہرین اور نظام تیار کرنے والوں کے ذریعہ تعاون حاصل کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔

درخواست گزاروں میں سے چنے گئے افراد دو روزہ ہیکاتھان کے دوران پروٹوٹائپ تیار کرنے کے لئے کام کریں گے۔ یہ ہیکاتھان ستمبر میں نئی دلی میں منعقد ہوگی۔ درخواست گزار ہیکاتھان کے آخری دن اپنی اختراعات کی نمائش کریں گے اور اس میں جیت حاصل کرنے کی تقریب کے دوران جیتنے والوں کی عزت افزائی کی جائے گی۔ یہ تقریب ستمبر کے وسط میں منعقد ہوگی۔

شریک وزارتوں کے بارے میں:

پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کا محکمہ، جل شکتی کی وزارت:

پینے اور پانی اور صفائی ستھرائی کا محکمہ سووچھ بھارت مشن گرامین (ایس بی ایم۔ جی) کا بندوبست کرتا ہے اور یہ مجموعی ایس بی ایم کے لئے ایک معاون محکمہ ہے۔ ایس بی ایم کے آغاز سے بھارت کے دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کی شرح، جو 2014 میں 39 فیصد تھی، اگست 2019 میں بڑھ کر 99 فیصد ہوگئی ہے اور یہ مشن 2019 تک بھارت کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک (او ڈی ایف) بنانے کی اپنی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے۔

سماجی اور تفویض اختیارات کی وزارت:

معذوری سے متاثرہ افراد کو بااختیار بنانے اور ان کی فلاح و بہبود کے مقصد سے پالیسی پر خصوصی توجہ مرکز کرنے اور بامعنی سرگرمیاں انجام دینے کے خاطر 12 مئی 2012 کو سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت میں معذوری سے متعلق امور کا ایک علیحدہ محکمہ قائم کیا گیا تھا۔

اس محکمے کا مشن مختلف قوانین، اداروں، تنظیموں اور اسکیموں کے ذریعہ معذوری سے متاثرہ افراد کو بااختیار بنانا اور ان کی باز آبادکاری کرنا ہے۔

اٹل انوویشن مشن:

اٹل انوویشن مشن  (اے آئی ایم) ملک میں اختراعات اور صنعت کاری کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے حکومت ہند کی ایک اہم پہل ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More