15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سنٹرل سکریٹریٹ کے عہدیداروں کے وفد کی ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات

केन्द्रीय सचिवालय के अधिकारियों के प्रतिनिधिमंडल ने डॉ. जितेन्द्र सिंह से भेंट की
Urdu News

نئی دہلی، اگست   ۔سنٹرل سکریٹریٹ سروس (سی ایس ایس) کے عہدیداروں کے ایک وفد نے، جس کی قیادت سی ایس ایس گروپ-اے کے عہدیداروں کی ایسوسی ایشن کے سینئر وائس پریسیڈنٹ جناب جے پی شرما کر رہے تھے، کل 28اگست 2017 کو نئی دلی میں شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر، عملے ، عوامی شکایات، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندرسنگھ سے ملاقات کی اور ان سے اپنی ترقی کے بارے میں معلومات فراہم کیں، جس میں بقول ان کے بیجا تاخیر ہوئی ہے۔

وفد کے ذریعے پیش کئے گئے میمورینڈم کے مطابق ایس ایل 2012کے ڈپٹی سکریٹریوں نے ، ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی کیلئے اہلیت یکم جولائی 2017 کو حاصل کر لی تھی، لیکن محکمہ جاتی ترقی کی کمیٹی (ڈی پی سی) کی میٹنگ ابھی تک نہیں ہوئی ہے۔

ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے عہدیداروں اور وفد کے ارکان کی بات کو غورسے سنا۔ انہوں نے کہا کہ  عملے اور تربیت کا محکمہ تمام حقائق کی جانچ کرے گااور اس سلسلے میں مناسب فیصلہ کرے گا۔

شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر، عملے ، عوامی شکایات، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندرسنگھ سنٹرل سکریٹریٹ سروس (سی ایس ایس) کے عہدیداروں کی ایسوسی ایشن کے وفد کے ذریعے پیر، 28؍اگست 2017 کو نئی دلی میں میمورینڈم لیتے ہوئے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More