19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سنکھیا کے منفی اثر کے بارے میں لوگوں کو بیدار کرنے کی ضرورت: اوما بھارتی

जल संरक्षण के क्षेत्र में अग्रणी गांवों को जल क्रांति अभियान के तहत प्रचारित किया जायेगा: उमा भारती
Urdu News

نئی دہلی، 7 مارچ، آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کی صفائی ستھرائی کی مرکزی وزیر محترمہ اوما بھارتی نے کہا ہے کہ گنگا طاس کے علاقے میں سنکھیا کے منفی اثر کے بارے میں لوگوں کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ آج نئی دہلی میں سینٹرل گراؤنڈ واتر بورڈ (سی جی ڈبلیو بی) کے ذریعہ منعقد کردہ زمینی پانی میں سنکھیا کی موجودگی کے مسئلے اور گنگا طاس میں اس کے عناصر کی موجودگی پر ایک سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوفہ نے کہا کہ ان کی وزارت اس ورکشاپ کے نتیجے کی بنیاد پر زمینی پانی میں سنکھیا کی موجودگی سے پیدا چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ایک جامع ورک پلان تیارکرے گی جس میں ریاستی سرکاروں اور غیر سرکاری تنظیموں سے بھی تعاون حاصل کیا جائے گا۔ محترمہ اوبابھارتی نے کہا کہ ایک ملک گیر تحریک شروع کرنے کی فوری ضرورت ہے تاکہ سنکھیا کے مسئلے کے بارے میں لوگوں کو بیدار کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی تنظیموں اور این جی اوز سمیت ہر فرد سے لیکر حکومت تک کو اس تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

محترمہ اوما بھارتی نے کہا کہ دیہی ہندوستان کی پینے کے پانی کی ضرورت کو پورا کرنے میں 85 فیصد کے آس پاس تعاون زمینی پانی کا ہے۔ ہند سرکار کی اسکیموں میں زمینی پانی کے وسائل کی مضبوطی ایک بڑا ایجنڈا ہے کیونکہ بدلتی ہوئی زندگی اور بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ پانی کی مانگ بھی بڑھ رہی ہے اور زمینی پانی کے وسائل کا تحفظ کرنے اور انہیں بچانے کی سخت ضرورت ہے۔

محترمہ اوما بھارتی نے کہا کہ زمینی پانی کے وسائل سے متعلق مسائل میں سے ایک اہم مسئلہ پانی کی کوالٹی کا ہے۔ زمینی پانی میں سنکھیا کی موجودگی زہر کے برابر ہے اور یہ انسانی صحت کے لئے سخت خطرہ بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی گراؤنڈ واٹر بورڈ اور آبی وسائل دریا کی ترقی اور نگا کی صفائی ستھرائی کی وزارت کے ذریعہ گنگا طاس میں بارش کے پانی کو بڑھاوا دینے کے لئے کوشش کی جارہی ہے جس سے زمینی پانی کی کوالٹی میں سدھار لانے میں مدد ملے گی۔

وزیر موصوفہ نے یونیورسٹیوں آئی بی ٹی اور تکنیکی اداروں میں کام کررہے ماہرین سے اپیل کی کہ وہ بھی اپنی اہم تجاویز دیں تاکہ وزیارت کو اس مسئلے کے حل کے لئیے مستقبل کی حکمت عملی بنانے میں مدد مل سکے۔ آبی وسائل دریا کی ترقی اور گنگاکی صفائی ستھرائی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر سنجیو کمار بالیان نے اپنے خطاب میں کہا کہ زمینی پانی میں سنکھیا کے مسئلے سے ملک کے 50 فیصد عوام متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے سبھی محکموں کو ایک مشترکہ سوچ بنانی پڑے گی اور مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی کوالٹی خصوصاً زہریلی سنکھیا کی آلودگی کے بارے میں عوام کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے اور گراؤنڈ واٹر کے شعبے میں کام کررہی مرکزی و ریاستی سرکاروں کے ساتھ ساتھ تنظیموں کی کوششوں کے ساتھ پانی کے متبادل وسائل دستیاب کرائے جائیں۔ دن بھر چلنے والے ورکرشاپ میں ملک بھر کے ممتاز سائنس دانوں سمیت تقریباً 30 ماہرین نے شرکت کی۔

Related posts

11 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More