19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سنگا پور میں آر سی ای پی میٹنگ میں شرکت کرنے والے وفد کی قیادت کامرس کے وزیر نے کی

Urdu News

نئیدہلی ۔کامرس وصنعت اور شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر سریش پربھو آر سی ای پی  کے رکن ممالک کے  ، تجارت کے وزیروں کی میٹنگ  میں شرکت کرنے والے وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ اس میٹنگ کا انعقاد   12  اور 13  نومبر 2018  کو سنگا پور میں  کیا جائے گا۔

          علاقائی جامع  اقتصادی شراکت داری   آر سی ای پی  ایک معاہدہ ہے ، جس  میں  اشیا، خدمات ، سرمایہ کاری ، اقتصادی اورتکنیکی تعاون ، مقابلہ آرائی اوردانشورانہ  حقوق املا ک  بھی شامل ہیں ۔آر سی ای پی کے  6 ممبر ملکوں کے  تجارتی وزیر  مقرر ہ نشانوں کو پورا کرنے کی سبھی کوششوں کو  جاری رکھنے کے مقصد سے سنگاپور میں میٹنگ کررہے ہیں۔اعلیٰ مذاکرات کاروں نے  پچھلے مہینے کی نیوزی لینڈ کے  شہر آکلینڈ  میں   24  ویں دور کی میٹنگ کا اختتام کیا تھا ۔

          بھارت کا جنوب مشرق ایشیائی ملکوں  کی ایسوسی ایشن  (آسیان ) ، جاپان اورجنوبی کوریا  کے ساتھ   ایک آزادتجارت کا پہلے ہی معاہدہ ہوچکا ہے اور وہ اب آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کے ساتھ بھی اسی طرح کے معاہدوں کے سلسلے میں بات چیت کررہا ہے ۔

          آر سی ای پی کے ارکان نے  10  آسیان ارکان برونئی ،  کمبوڈیا ، انڈونیشیا ،  ملیشیا ، میانما ،سنگاپور ، تھائی لینڈ اور فلیپنز ، لاؤس  اورویتنام  شامل ہیں ۔ نیز  بھارت ،چین ، جاپان ، جنوبی کوریا ، آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ 6 آزاد شراکت دار شامل ہیں ۔

          وزارتی میٹنگ کے بعد  14  نومبر  2018  کو سنگا پور میں  دوسری آر سی ای پی  رہنماؤں کی سربراہ میٹنگ ہوگی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More