16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سوؤچھ بھارت سے سوؤستھ بھارت اور سمردھ بھارت کی طرف : نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

 نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب  ایم وینکیا نائیڈو نے کہا  کہ سوؤچھ بھارت سے سوؤستھ بھارت اور سمردھ بھارت کی سمت میں قدم بڑھے گا۔ وہ آج یہاں ہومیوپیتھی کے عالمی  دن کے موقع پر حاضرین سے خطاب کر رہے تھے۔ اس  موقع پر آیوش کے وزیر مملکت  (آزادانہ چارج) جناب شری پد یسونائک اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

اس موقع پرنائب  صدر جمہوریہ نے سبھی متعلقہ  افراد سے کہا کہ وہ ہومیو پیتھی کو دوردراز کے ان علاقوں  میں آباد لوگوں تک پہنچائیں، جہاں لاجسٹکس کے فقدان  اور محدود وسائل کے سبب  دواؤں کی تقسیم عملی طور پر مشکل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ہومیو پیتھی 18ویں صدی کی عظیم ایجادات میں سے ایک ہے اور ہمیں یہ تحفہ دینے کیلئے پوری انسانیت ا س عظیم شخص کا شکریہ ادا کرنے سے قاصر ہے۔ چونکہ ہومیو پیتھی سستا طریقۂ علاج ہے، اسے استعما ل کرنا آسان ہے اور اس کا کوئی سائڈ ایفکٹ نہیں ہے۔ اس وجہ سے آج وسائل کی قلت کے سبب صحت کے شعبے میں  ہمیں جو متعدد قسم کے چیلنجوں کا سامنا ہے، اس کا یہ ایک متبادل حل فراہم کرتی ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ  کسی بھی چیز کیلئے سائنسی توثیق ضروری ہے اور یہ  ایک چیک پوائنٹ کا کام کرتی ہے۔ لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ سائنس داں اور صحت کے شعبے میں تحقیق کا کام انجام دینے والے افراد ہومیو پیتھی کی اثر انگیزی کو اپنی منظوری دیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ طبعیات ، کیمیا، بایو جنیٹکس اور فارما کولوجی کے سائنس دانوں نے ہومیو پیتھی سے متعلق بہت سے حقائق کو منظر عام پر لانے کی ذمہ داری لی ہے ۔ یہ وہ حقائق ہیں، جن کے بارے میں لوگوں کو بہت کم علم ہے یا سرے سے ہے ہی نہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ  سائنس، سائنس ہے۔ یہ نہ تو کسی کی دوست ہے اور نہ ہی کسی کی دشمن۔ یہ صرف ثبوت و شواہد کا تقاضہ کرتی ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے ہومیو پیتھی کے طلبہ اور ہومیو پیتھک ڈاکٹر بننے کے آرزومند افراد سے اپیل کی کہ وہ اپنے کام کے ذریعے ہومیو پیتھی کی رسائی کو مزید وسعت دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک نسبتاً نئی سائنس ہے او راس کا استعمال دنیا کے 80 سے زیادہ ملکوں میں ہو رہا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More