18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سورت کو 87 فیصد پرائیویٹ موٹر گاڑیاں اور آٹو رکشہ استعمال کرنے والے افراد کو اپنی طرف راغب کرنے کے لئے بیسٹ سٹی بس سروس ایوارڈ

Urdu News

نئی دہلی؍ ہاؤسنگ اور شہری امور کی مرکزی وزارت نے سورت میونسپل کارپوریشن کو ‘بیسٹ سٹی بس سروسز ایوارڈ’ کے لئے منتخب کیا ہے۔ اسے یہ ایوارڈ پرائیویٹ گاڑیوں اور آٹو رکشاؤں کو استعمال کرنے والے 87 فیصد افراد کو اپنی طرف راغب کرنے میں کامیاب ہونے پر یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔ میسورو کے پبلک بائیسکل شیئرنگ کو ‘بیسٹ نان موٹرائزڈ ٹرانسپورٹ’ ایوارڈ دیا جائے گا، جبکہ کوچی (کیرالہ) کو بہت کم وقت میں میٹروریل پروجیکٹ مکمل کرنے کے لئے ‘بیسٹ اربن ٹرانسپورٹ انیشیٹیو’ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ کوچی کو یہ ایوارڈ میٹرو کو ٹرانسپورٹ کے دوسرے ذرائع سے مربوط کرنے کے لئے بھی دیا گیا ہے۔

‘بیسٹ اربن ٹرانسپورٹ پریکٹسز’ ایوارڈ کا اعلان ہاؤسنگ اور شہری امور کی مرکزی وزارت نے آج حیدرآباد میں تین روزہ اربن موبیلٹی کانفرنس  کم ایگزیبیشن کے اختتامی دن کیا۔یہ ایوارڈز آج بعد میں اختتامی اجلاس کے موقع پر جیتنے والے شہروں کو دیئے جائیں گے۔

‘بیسٹ انٹلی جینٹ ٹرانسپورٹ پروجیکٹ’زمرے کے تحت حیدرآباد کی ایچ ٹرمس کو ٹریفک کے بہترین مربوط نظام کے لئے ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا۔سڑکوں پر چلنے والوں کے تحفظ کی بہتری کے لئے  پولس کی کوششوں کے سلسلے میں چتوڑ کو ‘کمنڈیبل اینیشیٹیوایوارڈ’ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

سورت شہر، جس کی آبادی تقریباً45 لاکھ ہے 2014 تک تین پہیہ گاڑیوں اور پرائیویٹ گاڑیوں پر انحصار کرتاتھا اس  وقت 20 ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم (بی آر ٹی ایس) اور شہری بسوں کو کام میں لایا گیا۔ اس وقت شہر کے 28 راستوں پر 275 شہری بسیں خدمات انجام دے رہی ہیں، جن کا کم از کم کیرایہ 4 روپے اور زیادہ سے زیادہ 22 روپے ہے۔95 فیصد بسیں وقت پر آتی ہیں اور وقت پر روانہ ہوتی ہیں اسی لیے پرائیویٹ گاڑیاں اور آٹو رکشہ استعمال کرنے والے 87 فیصد لوگ اب بسیں استعمال کرنے لگے ہیں، جس کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی بھی کم ہوئی ہے۔ایک ہی ٹکٹ کا نظام، بسوں کو فیڈر نظام کے ذریعے مربوط کرنے اور بہترین انتظام پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔

سیاحتی شہر میسور نے اس سال جون میں پبلک بائیسکل شیئرنگ(پی بی ایس) سلسلہ شروع کیا، اس کے تحت 425 بائیسکلز استعمال کی جارہی ہیں اور ان کے 45 اسٹیشن ہیں۔پچھلے مہینہ تک 6400 سے زیادہ افراد اس میں اپنا اندراج کراچکے ہیں۔ دو گھنٹے تک بائیسکل کے استعمال کے لئے 5 روپے چارج کئے جاتے ہیں۔پی بی ایس کے نتیجے میں کنکٹیوٹی میں اضافہ ہوا ہے اور چھوٹے فاصلوں کے لئے بائیسکلز کا استعمال بڑھا ہے جو کہ ایک ماحول دوست اقدام ہے۔

اربن ٹرانسپورٹ اینیشیٹیو زمرے کے بیسٹ سٹی ایوارڈ کے لئے کوچی کے میٹرو ریل کو چنا گیا ہے۔اس پروجیکٹ کی خاص بات یہ ہے کہ خود کو آبی ٹرانسپورٹ سے بھی مربوط کیا ہے۔کوچی میٹرو نے روپے پر مبنی ٹرانزٹ کارڈ شروع کیا ہے۔

حیدرآباد میں تقریباً 39 لاکھ رجسٹر شدہ موٹر گاڑیاں ہیں، جو اس کی سڑکوں پر دوڑتی ہیں اور اس میں روزانہ 600 گاڑیوں کا اضافہ ہو جاتا ہے، لیکن حیدرآباد کا ٹریفک انتظام 20 سال پرانا ہے اور وہاں کا پرانا سگنل نیٹ ورک  بجلی کی سپلائی نہ ہونے کے سبب کام کرنا بند کردیتا ہے۔ 2012 میں ایچ ٹرمس کا سلسلہ متعارف کرایا گیا ، جس کے تحت 24 گھنٹے سگنلوں کو بجلی فراہم کی جاتی ہے اور سب کے سب 221 جنکشنوں پر یہ سگنل کام کرتے رہتے ہیں۔ انہیں ریموٹ سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ ایچ ٹرمس کے تحت ٹریفک زیادہ ہونے یا کم ہونے کی صورت میں خود کار نظام ان سگنلوں کو اسی طرح چلاتا ہے۔اس نظام کی وجہ سے ٹریفک سگنلوں پر انتظار کے وقت میں 33 فیصد کی کمی آئی ہے۔ ایچ ٹرمس کو ‘بیسٹ انٹلی جینٹ ٹرانسپورٹ سسٹم’ زمرے کے تحت ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔اس زمرے میں پونے کو ‘بیسٹ پرفارمر ایوارڈ’ملا ہے۔

حادثات اور ہلاکتوں کی تعداد کم کرنے کے معاملے میں شہری پولس کی کوشش کے لئے آندھر اپردیش کے چتوڑ شہر کے ضلع صدر دفتر کو ‘کمنڈیبل انیشیٹیو’ ایوارڈ کے لئے چنا گیا ہے۔اس کے تحت پولس افسروں اور طلبا کو سڑکوں پر ہونے والے حادثات اور ان کی روک تھام کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا جاتا ہے۔1.76 لاکھ سے زیادہ ڈرائیوروں وغیرہ کو اس سلسلے میں حلف دلایا جاچکا ہے۔گاڑیوں کے رفتار کو منضبط کرنے کے لئے اسپیڈ بریکرس بنا ئے گئے ہیں۔چتوڑ کی پولس نے ہیلمٹ نہ پہننےوالے افراد کو پیٹرول نہ دینے کی طریقے کی شروعات کی ہے۔اس زمرے میں بہترین ایوارڈ کیرالہ کے شہر تھرواننتھاپورم کو منتخب کیا گیا ہے۔

ایوارڈ پانے والے دوسرے شہر اس طرح ہیں:

مددھیہ پردیش: کلسٹر پر مبنی ٹرانزٹ  بس نظام پر عمل درآمد کے لئے کمنڈیبل اربن ماس ٹرانزٹ اینیشیٹیو۔

بھوپال:پبلک بائیسکل شیئرنگ شرور ع کرنے کے لئے کمنڈیبل انیشیٹیو ایوارڈ۔

نوئیڈااور گریٹر نوئیڈا:کمنڈیبل سٹی بس سروس پروجیکٹ اینیشیٹیو ایوارڈ۔

انڈمان: خواتین کے لئے خصوصی بس سروس شروع کرنے کے لئے کمنڈیبل اینیشیٹیو ایوارڈ۔

لکھنؤ: میٹروریل پروجیکٹ کمنڈیبل اربن ماس اینیشیٹیوایوارڈ۔

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت ان ایوارڈز کا اعلان شہری ٹرانسپورٹ میں بہترین خدمات کو فروغ دینے کے لئے کرتی ہے اور یہ ایوارڈ ہر سال اربن موبیلٹی انڈیا کانفرنس میں پیش کئے جاتے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More