سورت میں، جو بھارت میں گجرات کی مالی راجدھانی ہے ، ہیروں اور کپڑے کی تجارت کا مرکز ہے، بڑی تعداد میں سیاح آتے ہیں۔ مسافروں کی اس بڑھتی ہوئی تعداد کے مدنظر بھارت کی ہوائی اڈوں کی اتھارٹی ، ہوائی اڈے کی مجموعی ترقی کی جانب بڑے پیمانے پر کام کررہی ہے۔ اس پروجیکٹ کی لاگت 353 کروڑروپے ہے۔
ترقیاتی پروجیکٹ میں موجودہ ٹرمنل بلڈنگ کو 8474 مربع میٹر سے توسیع دے کر 25520 مربع میٹر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ 5 پارکنگ بے کی تعداد میں اضافہ کرکے انہیں 18 کیا جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ ایک ٹیکسی ٹریک ( 2905میٹر ضرب 30 میٹر ) بھی تعمیر کیا جارہا ہے ۔
اس پروجیکٹ کی تکمیل کے بعداس نئی جدید ترین ٹرمنل عمارت میں 1200 اندرون ملک مسافرو ں اور 600 بین الاقوامی مسافروں کے آنے جانے کی گنجائش پیدا ہوجائے گی۔اس عمارت میں مسافروں سے متعلق جدید ترین سہولیات مہیا ہوں گی ۔اس عمارت میں 20چیک ان کاؤنٹرز ہوں گے ۔ 5 ایرو برج ہوں گے ۔نئی عمارت میں 475 کاریں پارک کرنے کی گنجائش ہوگی۔
یہ ٹرمنل چار ستارہ جی آر آئی ایچ اے درجے کی توانائی کی کفایت والا ٹرمنل ہوگا۔ٹرمنل کی عمارت کا 58فیصد سے زیادہ کام مکمل ہوچکاہے اور یہ عمارت 31 دسمبر 2022 کو تیار ہوجائے گی۔