نئی دلّی: نیتی آیوگ اور سوشانت سنگھ راجپوت نے نیتی آیوگ کے دو اہم اقدامات ’’ بھیم ‘‘ اور ’’ وومین انٹرپرنیورشپ پلیٹ فارم ‘‘ کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ملک بھر میں ڈیجیٹل ادائیگی کے فروغ کے لئے نیتی آیوگ نوجوان لیڈروں اور عوامی شخصیات کے ذریعہ کیش لیس ادائیگی مہم کو کامیابی کے ساتھ ہم کنار کرنے کے لئے مہمیں چلا رہا ہے ۔
نیتی آیوگ نے صنعتی علاقوں میں کام کرنے والی خواتین کے لئے اس سال کے اوائل میں فعال اور متحرک ایکو سسٹم شروع کیا تھا ۔
ان کوششوں کے فروغ کے لئے جناب راجپوت نیتی یوگ کے ساتھ ایک معاہدہ کر رہے ہیں ۔
اس معاہدہ پر جناب راجپوت اور نیتی آیوگ کی مشیر محترمہ انّا رائے کے درمیان نیتی آیو کے سی ای او جناب امیتابھ کانت کی موجودگی میں دستخط کئے جائیں گے ۔