نئی دہلی، ویں صدی اطلاعات ، مواصلات اور معلومات کی صدی ہے اور یہ واحد راہ ہے جس سے ملک کے لوگوں کو بااختیار بنایا جاسکتا ہے۔ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے جو اقدامات کررہی ہے اور جن اسکیموں کا نفاذ کررہی ہے ان سے شہریوں کو واقف کرائے جانے کی ضرورت ہے۔ آج سوشل میڈیا قوم کی تعمیر اور عوامی فلاح و بہبود کا سب سے اہم وسیلہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار کیمیکلز و کیمیاوی کھاد اورپارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب اننت کمار نے اپنی ماتحت وزارتوں سے متعلق اسکیموں اور اقدامات کے، سوشل میڈیا کے ذریعہ لوگوں سے روابط کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ سڑک نقل و حمل و شاہراہوں ، جہاز رانی اور کیمیکلز نیز کیماوی کھادوں کے وزیر مملکت جناب منسکھ ایل منڈوایہ نے میٹنگ کی مشترکہ طور پر صدارت کی۔
لوگوں کو ان کی فلاح و بہبود سےمتعلق امور سے متعلق وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ‘ایجوکیٹ ، انگیج اینڈ ایلیویٹ ’ یعنی آشنا کرائیں ، جڑیں اور اوپر اٹھائیں ، کے تصور کو ذہن میں رکھتے ہوئے جناب اننت کمار نے اپنی وزارت کے تحت آنے والے سبھی محکموں ، تنظیموں اور سرکاری زمرے کی کمپنیو ں کے سوشل میڈیا انچارجوں کی رہنمائی کی کہ وہ شہریوں کو سماجی فلاح و بہبود سے متعلق کئے گئے اقدامات سے واقف کرائیں اور ان کے کامیاب نفاذ کے بارےمیں زمینی سطح پر لوگوں کے احساسات بھی معلوم کریں۔ جناب اننت کمار نے کہا کہ سوشل میڈیا زمینی سطح پر کسی اسکیم کی تاثیر کے بارے میں رئیل ٹائم پر فیڈ بیک لینے اور ان کے نفاذ کے عمل کو بہتر بنانے میں مدد کرنے کا ایک بہترین وسیلہ ہے۔ لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ اس سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔
نیم کی پرت والے یوریا ، کارڈیک اسٹنٹ (دل کے آپریشن کے وقت کام آنے والا آلہ)اور گھٹنے کی پیوند کاری پر آنے والے خرچ کی حد بندی ، پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا (پی ایم بی جے پی) اور ایسے ہی دیگر اہم اقدامات کے بارے میں لوگوں کے اندر خاطر خواہ بیداری لانے کا ذکر کرتے ہوئے جناب اننت کمار نے کہا کہ کسی بھی سماجی فلاح و بہبود اسکیم تبھی حقیقی طور پر موثر ہوسکتی ہے جب اس سے استفادہ کرنے والے لوگ اس سے واقف ہوں اور سوشل میڈیا کے علاوہ کوئی بھی دوسرا وسیلہ اس کام کو بہتر طور پر انجام نہیں دے سکتا۔
حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے جناب منڈاوایہ نے کہا کہ سوشل میڈیا ایک ویژوئل میڈیم یعنی دیکھا جاسکنے والے ذریعہ ابلاغ ہے اور یہ مواد طریقہ کار کے نقطہ نظر سے بہت ہی فعال ہے۔ سوشل میڈیا سے وابستہ ٹیموں کو اس بات پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے کہ وہ ایسا بصری مواد تیار کریں جسے آسانی سے سمجھا جاسکے اور جس میں عوام الناس سے متعلق اسکیموں /اقدامات کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات بہم پہنچائے گئے ہیں۔ وزیر موصوف نے افسروں سے کہا کہ سماجی فلاح و بہبود سےمتعلق اسکیموں کے ایسے مواد نشاندہی کریں جو لوگوں کے لئے مفید ہیں اور اس سے تخیلقی اندازمیں پیش کریں تاکہ وہ اسے بہتر طور پر سمجھ سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امت کے ذریعہ نافذ کی جانے والی اسکیموں کا کوئی مطلب نہیں ہے جن کے یہ اسکیم بنائی گئی ہیں وہ ان کے فوائد سے واقف نہ ہوں۔
جناب اننت کمار نے وزارتوں /محکموں کے سینئر افسروں کو ہدایت کی کہ وہ جدید کاری کا کام کریں اور اپنی سرکاری ویب سائٹوں مستقل طو رپر اپڈیٹ کرتے رہیں اور اسے ایسا بنائیں جن سے استفادہ شہریوں کے لئے آسان ہو۔ وزیر موصوف نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ وزارتوں کے تحت آنے والے سبھی اداروں کی سرگرمیوں کا سوشل میڈیا کے ذریعہ عوام سے جو ربط ہے اس کا جائزہ لیا جاتا رہے۔