17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سوشل میڈیا پر الیکشن شیڈیول کے اعلان کی غیر معمولی رسائی

Urdu News

نئی دہلی،  5  جنوری،ہندوستان کے الیکشن کمیشن (ای سی آئی) نے 4 جنوری 2017 کو پانچ ریاستوں میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کا اعلان کردیا۔ اسمبلی انتخابات کے پروگراموں اور شہریوں کے لئے ای سی آئی کے دوسرے رہنما خطوط سے متعلق معلومات کی وسیع تر رسائی کو یقینی بنانے کی غرض سے سوشل میڈیا (ایس ایم) پلیٹ فارموں جیسے فیس بک، ٹوئٹر اور یو ٹیوب کے استعمال کے لئے پریس انفارمیشن بیورو (ایم آئی بی) اور وزارت اطلاعات و نشریات نے غیر معمولی کوششیں کی تھیں۔

ای سی آئی کی پریس کانفرنس کو ایم آئی بی کے یو ٹیوب چینل اور پی آئی بی، ایم آئی بی کے فیس بک اور فیس بک انڈیا پر براہ راست نشر کیا گیا۔ پی آئی بی اور ایم آئی بی کے ذریعہ اعلان کے اہم نکات کو ٹوئیٹ بھی کیا گیا اور فیس بک پیجز پر انہیں شیئر کیا گیا۔

شہریوں کے درمیان الیکشن کمیشن آف انڈیا کی پریس کانفرنس سے متعلق معلومات کی رسائی کے اصل اعداد و شمار حسب ذیل ہیں:

(4 جنوری 2017 کو شام سات بجے تک اعداد و شمار)

وزارت اطلاعات و نشریات (ایم آئی بی) کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں اسمبلی انتخابات کے شیڈیول کے سلسلہ میں کل 22 ٹوئیٹ کئے گئے۔ 5 فیس بک اور ایک یوٹیوب پر یہ معلومات  پوسٹ کی گئیں۔ فیس بک پر 5 پوسٹ کو کل 5.24 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا، 1219 نے لائک کیا اور 140 نے شیئر کیا۔ ای سی آئی کی پریس کانفرنس وزارت کے فیس بک پیج پر لائیو دکھائی گئی جسے 12000 ناظرین نے دیکھا اور 4.95 لاکھ سے زائد افراد تک اس کو رسائی حاصل ہوئی۔

ایم آئی بی ہینڈل کے ذریعہ کئے گئے 22 ٹوئیٹ کو کل 55127 امپریشن حاصل ہوئے۔ انہیں 1448 بار دوبارہ ٹوئیٹ کیا گیا اور 550 فیورٹ ملے۔ مزید برآں یوٹویب پر ای سی آئی کی لائیو پریس کانفرنس کو 1700 ناظرین نے دیکھا۔

پی آئی بی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اسمبلی انتخابات کے پروگرام سے متعلق کل 68 ٹوئیٹ کئے گئے اور 10 فیس بک پوسٹ کئے گئے۔ فیس بک پوسٹ کو کل 289700 سے زائد افراد تک رسائی حاصل ہوئی۔ 167 لائکس ملے اور 46 نے شیئر کیا جبکہ پی آئی بی کے ذریعہ کئے گئے ٹوئیٹ کو 6.5 لاکھ امپریشن (دیکھا گیا) ملے، 4140 بار انہیں دوبارہپ ٹوئٹ کیا گیا اور اب تک 951 فیوریٹ ملے ہیں۔

مذکورہ بالا پلیٹ فارموں کے علاوہ ای سی آئی کی پریس کانفرنس کو پہلی بار فیس بک پیج جس کا نام ’’فیس بک انڈیا اینڈ گورنمنٹ، پالیٹکس اینڈ نَن پروفٹس ‘‘ پر لائیو دکھایا گیا جسے ایک لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا اور فیس بک پر اسے 13 لاکھ سے زائد افراد تک رسائی حاصل ہوئی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More