Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سول سروسیز ( ابتدائی ) امتحان ، 2018 کا انعقاد

Urdu News

نئی دلّی: یونین پبلک سروس کمیشن ( یو پی ایس سی ) 03 جون ، 2018 کو ملک بھر میں سول سروسیز ( ابتدائی ) ، 2018 کا انعقاد کر رہا ہے ۔ تا حال پچاس فیصد سے زائد امید واروں نے کمیشن کی ویب سائٹ سے (https://www.upsc.gov.in) اپنے ای ۔ ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کر لئے ہیں ۔ وہ امید وار جنہوں نے اپنے ای ۔ ایڈمٹ کارڈ ابھی تک ڈاؤن لوڈ نہیں کئے ہیں ، انہیں تاکید کی جاتی ہے کہ وہ آخری منٹ کے رش سے بچنے کے لئے جلد از جلد اپنے ای ۔ ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کر لیں ۔
امیدوار نوٹ کر لیں کہ امتحان گاہ مقررہ وقت سے دس منٹ پہلے بند کردیا جائے گا یعنی کہ صبح کے سیشن کے لئے 9.20 بجے اور شام کے سیشن کے لئے 2.20 بجے بند کر دیاجائے گا ۔امتحان گاہمیں داخلہ بندہونے کے بعد کسی بھی امید وار وارکو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی ۔
امید وار یہ بھی نوٹ کر لیں کہ انہیں ای ۔ ایڈمٹ کارڈ میں درج امتحان گاہ کے علاوہ کسی دیگر امتحان گاہ میں اجازت نہیں دی جائے گی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More