15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سووچھتا ہی سیوا مہم کی مناسبت سے دہلی کے دو مقامات پر شرم دان کا انعقاد

Urdu News

نئی دہلی، ان دنوں جاری  سووچھتا ہی سیوا  مہم ( 15 ستمبر تا  2 اکتوبر  ) کے حصے کے طور پر  آبی وسائل ، دریائی ترقیات اور گنگا کے احیاء کی وزارت نے آج  قومی راجدھانی   دہلی میں آئی  ٹی او سے متصل جمنا ندی  کے چھٹ  گھاٹ  پر ایک شرم دان پروگرام کا اہتمام کیا ۔ اس مہم کے دوران  ندی کے گھاٹ  کو ہر قسم کے ٹھوس فضلات سے پاک کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ۔

          آبی وسائل ، دریائی ترقیات اور گنگا کے احیاء  کی وزارت کے سکریٹری جناب یو پی سنگھ  کی قیادت  میں وزارت  کے رضا کاروں نے چھٹ گھاٹ  سے پلاسٹک اور دیگر ٹھوس فضلات  کی صفائی  کی ۔  اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب  سنگھ نے کہا کہ ‘‘ ڈبلیو اے پی سی او  ایس  کے ذریعہ   چھٹ گھاٹ  میں باقاعدگی  کے ساتھ صفائی کا کام  اپنے ہاتھ  میں لینے کے بعد گھاٹ پر صفائی  ستھرائی کے معاملے میں بہتری نظر آ رہی ہے ۔  میں آج اس پروگرام میں شرکت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان سے گذارش کرتا ہوں کہ وہ ہماری  ندیوں اور ندیوں کے آس پاس  کے علاقوں کو صاف ستھرا  رکھنے  کا پیغام ملک بھر میں پھیلائیں  کیونکہ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لئے ہر ایک فرد کی شرکت  ضروری ہے ۔

          وزارت کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ  ٹی راجیشوری ، جوائنٹ  سکریٹریز  جناب   نتیشور کمار اور جناب اکھل  کمار ، ڈبلیو  اے پی سی او ایس کے چیف  مینجنگ  ڈائریکٹر جناب آر کے گپتا  کے علاوہ ، وزارت کے مختلف  محکموں کے 100 سے زائد   افسران نے اس پروگرام  میں حصہ لیا ۔

          ان دنوں جاری سووچھتا  ہی سیوا  مہم کے حصے کے طور پر   گنگا کی صفائی  ستھرائی  کے قومی مشن    ( این ایم سی جی)  کے ذریعہ  بھی   اسی طرح کے ایک شرم دان    کا انعقاد  کالندی کنج گھاٹ   پر بھی  کیا گیا ۔ این ایم سی  جی  جنوبی  دہلی کے کالندی کنج گھاٹ  پر لگاتار صفائی ستھرائی  سے متعلق  سرگرمیوں کا انعقاد کر رہا ہے ۔ گنگا کی صفائی ستھرائی  کے قومی مشن ( این ایم سی جی)  کے ڈائریکٹر جنرل نے وزارت کے دیگر افسران کے ساتھ اس پروگرام میں حصہ لیا ۔

          اگرچہ  نمامی گنگے پروگرام کے تحت گنگا  کے احیاء کا کام تیزی کے ساتھ  جاری ہے  تاہم  گنگا کی معاون ندیوں مثلاً جمنا ، ہنڈن ، رام گنگا اور کوسی کی صفائی  کا کام  بھی ترجیحی بنیاد پر لیا  گیا ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More