20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سووچھ بھارت مشن کی کامیابی کے لئے طرز عمل کی تبدیلی میں عوام اور پرائیویٹ سیکٹر کی شرکت اہم:پوری

Urdu News

نئی دہلی: ہاؤسنگ اور شہری ا مور کے وزیرمملکت( آزادانہ چارج) جناب ہردیپ پوری نے کہا کہ پر عزم  سووچھ بھارت مشن ، جس پر عمل درآمد ہورہا ہے،اس کی  کامیابی کے لئے طرز عمل کی تبدیلی لانے  میں عوام اور پرائیویٹ سیکٹر کی شرکت کافی اہم ہے۔وزیرموصوف آج یہاں فکی(ایف آئی سی سی آئی) زیر اہتمام منعقدہ انڈین سینی ٹیشن کونکلیو2018 سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ زمینی سطح پر عوام کے طرز عمل میں تبدیلی لانے کے لئے جیسے بیت الخلاء بنانے اور استعمال کرانے میں پرائیویٹ سیکٹر کو اہم کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ذریعہ 2014 میں لال قلعہ کی فصیل سے سوچھتا کی اپیل کے بعد سے سووچھ بھارت مشن میں بے مثال تیزی آئی ہے۔انہوں نے اس بات پر خوشی ظاہر کی کہ اس اہم اسکیم نے عوامی تحریک  کی شکل اختیار کرلی ہے اور صحیح معنوں میں‘‘جن آندولن’’ بن گئی ہے۔

شہری صفائی ستھرائی کے میدان میں ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اپریل2018 میں،مارچ 2018 کے مقابلے میں 250 کھلے میں رفع حاجت سے پاک(او ڈی ایف) شہر ہیں جہاں 51.734 وارڈ اور تقریباً 47 لاکھ گھروں کے بیت الخلاء کی اکائیاں اور 3.19 لاکھ سماجی اور عوامی بیت الخَلاء تعمیر کئے گئے تھے۔ وہاں گھر گھر سے  صد فی صد کوڑے کچڑے اٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے معیارات کو بہتر بنانے کے لئے شہروں کےمابین صحت مند مقابلہ شروع کیا گیا۔انہو ں نے مزید کہاکہ2016 میں 73 شہروں میں  وزارت نے سووچھ سرویکشن سروے کرایا  تھا اور اب 4جنوری سے 10 مارچ2018 کے درمیان 4023 شہروں / چھوٹے شہروں سووچھ سرویکشن سروے کرایا  گیا ہے۔

جناب پوری نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ کے ذریعہ پائیدار ترقی کے  اہداف(ایس ڈی جی) طےکئے گئے ہیں جنہیں2030 تک حاصل کرنا ہے۔خاص طور سے ایس ڈی جی6 ، سب کے لئے صفائی ستھرائی اور رسائی کو یقینی بناتاہے۔انہو ں نے کہا کہ ایس ڈی جی کی حصولیابیوں کو  حکومت کے ذریعہ سووچھ بھارت مشن کے طور پر عمل درآمد کے ذریعہ مشترکہ کوششوں سے حاصل کیاجائے گا ۔

انہوں نے ڈبلیو اے ایس ایچ( پانی، صفائی ستھرائی اور صحت مند ماحول) اسپیس میں مداخلت کے لئے زیادہ موثر اقدامات اور پرائیویٹ سیکٹر کو ایک جگہ لانے کے لئے انڈیا سینی ٹیشن کولیشن کو مبارک باد دی۔انہوں نے اس موقع پر صفائی ستھرائی کے شعبے میں افراد اور اداروں کو ان کے قابل ذکر کام اور کوششوں کے لئے آئی ایس سی۔ ایف آئی سی سی آئی سینی ٹیشن ایوارڈ 2018 سے بھی سرفراز کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More