17.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سُمت کمار – فیکٹری کارکن ایم ایس ایم ای – این ایس آئی سی ،قرض کے ساتھ کامیاب چھوٹے صنعت کار بنے

Urdu News

آگرہ کے سُمت کمار نے سال 2018  میں ‘سمت انٹر پرائز  ’ نام سے  اپنے خوابوں کے انٹر پرائز تشکیل دی ، جو صفائی کے مقصدسے پلاسٹک برش  تیار کرتی  ہے۔ نہایت  ہی شریف گھرانے سے تعلق رکھنے والے سمت نےتب  بے مثال حصولیابی   حاصل کی ، جب وہ فیکٹری کے ایک مزدور سے ایک چھوٹے صنعت کار بن گئے ۔اپنے سفر کے بارے میں  بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ‘‘ میں  نے دولاکھ روپےسے  اپنا کاروبار شروع  کیا تھا۔ پہلے دو سالوں میں   میں اپنی اشیا ء کے  کئی  آرڈرس   نہیں   لے  پارہا تھا کیونکہ  مارکیٹ  میں  مانگ   بڑھ  رہی تھی لیکن میرے  پاس  فنڈز کی کمی تھی ۔ مجھے قرض کی ضرورت تھی  ۔ بدقسمتی سے بینک نے میری درخواست  مسترد کردی ،جس کے بعد  میں ایم ایس ایم ای محکمے گیا اور ان کی مدد کے ذریعہ  مجھے 411000  روپے کا قرض  حاصل ہوگیا۔   آج  میری آدھے  سال کی کمائی تقریباََ  30 لاکھ روپے ہے ۔این ایس آئی سی ، ایم ایس ایم ای  ،قرضے کی وجہ سے  میں ایک مزدور سے ایک کاروبار کا مالک بن چکا ہوں۔ ایم ایس ایم ای کی وزارت  نے ‘‘خودکفیل ’’ بنانے کے لئے انہیں  بااختیار بنایا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More