نئی دہلی، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب من سکھ لال منڈاویا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے سڑک حادثات اور سڑک حادثوں میں اموات کوروکنے کیلئے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نےسڑک کے تحفظ کی قومی پالیسی کو منظوری دی ہے۔ اس پالیسی میں مختلف اقدامات تجویز کئے گئے ہیں، جن میں بیداری کو فروغ دینا، سڑک تحفظ کے بارےمیں معلوماتی اعداد و شمار قائم کرنا، سڑک کے محفوظ بنیادی ڈھانچے کی حوصلہ افزائی کرنا، نیز انٹیلی جنٹ ٹرانسپورٹ ایپلیکیشن اور سڑک تحفظ کے قوانین کا نفاذ شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت نے اعلیٰ ادارے کے طور پر نیشنل روڈ سیفٹی کونسل تشکیل دی ہے تاکہ سڑک کے تحفظ کے معاملوں میں پالیسی پر مبنی فیصلے کئے جا سکیں۔ وزارت نےگروپ آف منسٹرس آف اسٹیٹ ٹرانسپورٹ منسٹر تشکیل دیا ہےتاکہ سڑک کے تحفظ کو بہتر بنانے کیلئے معاملے تجویز کئے جا سکیں اور ٹرانسپورٹ کے بہترین طریقۂ کا جائزہ لیا جا سکے۔ گروپ آف منسٹر کی سفارشات کی بنیاد پر وزارت نے سڑک کے تحفظ کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے موٹر وہیکل ترمیم بل 2017 شروع کیا ہے۔ وزارت نے سڑک کے تحفظ کے معاملےسے نمٹنے کیلئے ایک کثیر رخی حکمت عملی تشکیل دی ہے۔ سڑک تحفظ کو منصوبہ بندی مرحلے میں سڑک ڈیزائن کا ایک اٹوٹ حصہ بنایا گیا ہے۔ قومی شاہراہوں کی مخصوص پٹیوں کے روڈ سیفٹی آڈٹ کئے گئے ہیں۔
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے ملک کے ہرضلعے میں ایک ضلع روڈ سیفٹی کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ سڑک استعمال کرنے والوں میں بیداری کو فروغ دیا جا سکے۔ یہ کمیٹی ضلعے کے لوک سبھا ممبر کی سربراہی میں تشکیل دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ انجینئرس کی انڈین اکیڈمی میں روڈ سیفٹی آڈیٹرس کیلئے ایک سرٹیفکیٹ کورس شروع کیا گیا ہے اور 42آڈیٹرس کی تصدیق کی گئی ہے۔
سڑک سیفٹی انجینئرنگ پر گیارہ ریاستوں میں دو قومی سطح کے ورکشاپ اور بہت سے علاقائی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔