20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سڑک ٹرانسپورٹ کی وزارت نے اپنی ویب سائٹ پر ڈھابوں اور ٹرک کی مرمت والی دکانوں کی فہرست پر مبنی ڈیش بورڈ لانچ کیا ہے

Urdu News

 نئی دلّی: سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے  اپنی ویب سائٹ پر  ایک ڈیش بورڈ لنک قائم کیا ہے  ، جس میں پورے ملک  میں  این ایچ اے آئی  ،  ریاستوں   ، تیل فروخت کرنے والی کمپنیوں جیسی مختلف تنظیموں کے ذریعے فراہم کردہ  ڈھابوں  اور ٹرک  کی مرمت  کی  دکانوں  کی فہرست فراہم کی ہے ۔  اس فہرست پر       https://morth.nic.in/dhabas-truck-repair-shops-opened-during-covid-19 رجو ع کیا جا سکتا ہے ۔  اس کا مقصد ٹرک  / کارگو ڈرائیوروں اور کلینرس کو   ملک کے مختلف علاقوں میں   ، اُن کی آمد و رفت کے دوران   سہولت پیدا کرنا  ہے  تاکہ وہ  کووڈ – 19 وباء کے دوران  اعلان کردہ لاک ڈاؤن  کے درمیان بھی  ضروری اشیاء   کی نقل و حمل کر سکیں ۔  مختلف فریقوں ، خاص طور پر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں ، تیل فروخت کرنے والی کمپنیوں  کے ساتھ  ایک مسلسل  رابطہ بر قرار  رکھا جا رہا ہے تاکہ  وزارت کی ویب سائٹ پر ڈیش بورڈ کے لنک کو   مسلسل اَپ ڈیٹ کیا جا سکے ۔

          این ایچ اے آئی کا  ایک   ہیلپ لائن نمبر 1033  کو قائم کیا گیا ہے ، جس کے ذریعے  قومی شاہراہوں پر موجود  ڈھابوں  اور مرمت  کی دکانوں کے بارے میں  ڈرائیوروں / کلینروں  کی کال  کا جواب  دیا جاتا ہے  اور انہیں مدد فراہم  کی جاتی ہے ۔

          قابلِ ذکر  ہے کہ ان ڈھابوں ، مرمت کی دکانوں ، ڈرائیوروں ، کلینروں یا    سامان کی نقل و حمل    میں شامل  دیگر افراد  کو   تمام ضروری احتیاط  برتنی ہو گی اور  سوشل ڈسٹینسنگ  ، ماسک  استعمال کرنے اور صفائی ستھرائی وغیرہ  کی ہدایات پر  پوری طرح عمل کرنا ہو گا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More