20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سکم اور تری پورہ نے جل جیون مشن کے تحت تمام دیہی گھروں میں نل سے پانی کے کنکشن فراہم کرنے کے لئے سالانہ ایکشن پلان پیش کیا

Urdu News

نئی دلّی: تری پورہ اور سکم نے آج جل شکتی کی وزارت  کے تحت پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کے سکریٹری   کی صدارت میں کمیٹی کے سامنے دیہی گھروں میں پانی کے  نل کے کنکشن فراہم کرنے  کے اپنے سالانہ  منصوبے پیش کئے ۔  سکم اور تری پورہ دونوں ریاستوں کو  دشوار گزار جغرافیائی علاقے ، خراب کنکٹیویٹی ، دور دراز کے علاقوں میں گاؤوں اور کام کرنے کے لئے تربیت یافتہ  افرادی قوت کی کمی  جیسے مختلف چیلنجوں کا سامنا ہے ۔

          تری پورہ میں تقریباً 8 لاکھ دیہی  مکانات ہیں  ، جن میں  2.14 لاکھ ( 27 فی صد ) مکانوں میں ہی پانی کے نل کے کنکشن ہیں ۔ ریاست نے 2023 ء تک تمام دیہی مکانوں میں  100 فی صد نل کے کنکشن  فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔

          سکم میں  ، جو مشرقی ہند میں ہمالیہ کی گود میں ایک چھوٹی سی ریاست ہے ، تقریباً 1.05 لاکھ دیہی مکانات ہیں  ، جن میں  81  ہزار ( 77 فی صد ) مکانوں میں  پانی کے نل کے کنکشن ہیں ۔  21-2020 ء میں تقریباً 10300 نل کے کنکشن  فراہم کئے گئے ۔  ریاست  سال 22-2021 ء میں 100 فی صد گھروں میں نل کے کنکشن فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔  ریاست میں  411 گاؤوں میں  پانی کی سپلائی کی اسکیم اور  پانی کی سپلائی کا اچھا بنیادی ڈھانچہ موجود ہے ۔

          آج کی میٹنگ میں   قومی کمیٹی نے  ، اِس مشن کے بنیادی  اصولوں  پر زور دیا   اور ریاستوں پر زور دیا کہ وہ  اِن اصولوں پر  پوری طرح عمل کریں ۔  گاؤں سے متعلق ایکشن پلان  کے ساتھ ساتھ  گاؤں میں  پانی اور صفائی ستھرائی کی کمیٹی ( وی ڈبلیو  ایس سی ) کی تشکیل  ، کم از کم 50 فی صد خاتون ارکان  کے ساتھ  پانی سمیتیوں  کی تشکیل   وغیرہ  پر زور دیا گیا ۔

          اس پروگرام کو نافذ کرنے کے لئے ریاستیں  سول سوسائٹی کی تنظیموں  / رضا کار تنظیموں / خود امدادی گروپوں   کو  امدادی ایجنسیوں کے طور پر  شامل کر سکتی ہیں اور اس سلسلے میں  گرام پنچایتوں کی مدد کر سکتی ہیں ۔ ریاستوں کو آئی ای سی مہم سے متعلق  ایک مہم چلانے کی ضرورت ہے تاکہ پانی سے متعلق مختلف پہلوؤں ، جیسے پانی کا تحفظ  ، آبی ذخیروں کا تحفظ  ، گندے پانی  کو صاف کرنا  ، پانی کی کوالٹی   اور  انفرادی صحت سے  ، اِس کے تعلق کو اجاگر  کرنا ہے  تاکہ جل جیون مشن  حقیقی طور پر  عوامی تحریک بن سکے ۔

          اس بات کو اجاگر کیا گیا کہ  پینے کے پانی کے وسائل کی تمام  کیمیائی  پیمانوں پر جانچ کی جانی چاہیئے اور ہر ایک سال میں دو مرتبہ  (  مانسون سے پہلے اور بعد میں ) اِس کی جانچ کی جانی چاہیئے ۔  اس کے علاوہ ، کم از کم پانچ افراد کو  ، جو ترجیحی طور پر خواتین ہوں ، ہر گاؤں میں   پانی کی کوالٹی   کی جانچ کرنے والی   کٹ ( ایف ٹی کے ) استعمال کرنے  کی تربیت  دی جانی چاہیئے ۔  دونوں ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اگلے  چند ماہ میں   پانی کی کوالٹی کی جانچ  کرنے والی   تمام لیبا ریٹریوں کو  این اے بی ایل سے منظور کرائیں ۔

مرکزی حکومت کا اہم پروگرام  ، جل جیون مشن  15 اگست ، 2019 ء سے ریاستوں کے ساتھ  ساجھیداری میں زیرِ نفاذ ہے   ۔ اس مشن کا مقصد گاؤں کے ہر کنبے کو ، اُن کے گھر میں نل کے ذریعے  پانی  کا کنکشن فراہم کرنا ہے ۔

22-2021 ء میں جل جیون مشن کے لئے 50011 کروڑ روپئے کا بجٹ  مختص کیا گیا ہے ۔  اس کے علاوہ ، 15 ویں  مالی کمیشن  کی پانی اور صفائی ستھرائی  کے لئے گرانٹ کے تحت  26940 کروڑ روپئے کے فنڈ بھی دستیاب ہیں ۔ اس طرح 22-2021 ء میں دیہی مکانوں میں نل کے ذریعے پانی  کی فراہمی کو  یقینی بنانے کے لئے  ایک لاکھ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے ۔   گاؤوں میں   اس وسیع سرمایہ کاری سے مینو فیکچرنگ کی سرگرمیوں میں  اضافہ ہو گا ،  دیہی علاقوں میں روز گار  کے مواقع پیدا ہوں گے اور دیہی معیشت    کو فروغ ملے گا ۔

ملک میں  کووڈ – 19 کے مریضوں میں اضافے کو دھیان میں رکھتے ہوئے  قومی جل جیون مشن  دیہی گھروں کو نل کے ذریعے  پانی کے کنکشن  فراہم کرنے کو یقینی بنانے کی خاطر مسلسل ریاستوں کے ساتھ کام کر رہا ہے تاکہ دیہی عوام  ، خاص طور پر خواتین   اور لڑکیوں کو  کنوؤں سے پانی نہ کھینچنا پڑے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More