21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سکم کے وزیراعلیٰ پریم سنگھ تمانگ کی نئی دلی میں مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات

Urdu News

نئی دہلی،  سکم کے وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ نے آج شمال  مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر  ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقا ت کی  اور ان کے ساتھ ریاست میں مرکزکی امداد والے بہت سے ترقیاتی پروجیکٹوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے وزیر موصوف کا شکریہ ادا کیا کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ روز مرہ کی بنیاد پر ریاست میں کووڈ کی صورتحال  کے ساتھ ساتھ  بارش اور سیلاب کے نتیجے میں راحت اور بازآًباد کاری  کے کاموں کی دیکھ بھال کرتے رہے ہیں۔

شمال مشرقی خطے کی ترقیات کے وزیر کے ساتھ آدھے گھنٹے تک جاری رہی  اس میٹنگ میں ، تمانگ نے 2 تجاویز پیش کیں جن میں سے ایک کاتعلق ،امنگ  والے اضلاع میں سے ایک کے تحت آنے والے  ،چاکنگ  سے ہے۔

انہوں نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو سکم میں  بڑی تعداد میں آنے والے سیاحوں کے بارے میں بھی  تازہ ترین جانکاری دی  جن کے آنے کا سلسلہ  کووڈ-19 وبا اور یہاں تک کہ آف سیزن کے دوران بھی مسلسل جاری رہاہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More